لاہور (کرائم رپورٹر) پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کا شیڈول جاری کردیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے بنگلہ دیش کی ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق میچ کی سکیورٹی کے سلسل میں اہم شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا۔ ٹریفک شیڈول کے مطابق میچوں کے دوران مسلم ٹائون موڑ سے کلمہ چوک اڈہ، غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹس جبکہ حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ تک عام ٹریفک کیلئے بند کردی جائے گی۔ سی ٹی او لاہور لیاقت ملک نے کہا ہے کہ تین دن شہریوں کو مشکلات در پیش رہیں گی۔ جس کے لئے ٹریفک پولیس معذرت خواہ ہے کیونکہ میچوں کی سکیورٹی بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔