لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )شہر میں پی ایس ایل کا میلہ پھر سے سجنے کو تیار ہیں۔شہر لاہور کے میدان میں انٹرنیشنل کھلاڑی مد مقابل ہوں گے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم سی ایل، واسا، سوئی گیس، ٹرانسپورٹ، پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو اور ہیلتھ سمیت تمام الائیڈ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام الائیڈ محکمے فی الفور اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں اورایم سی ایل ترجیحی بنیادوں پر سٹیڈیم اور اطراف میں روٹس پر لائیٹنگ اور پیچ ورک کا کام مکمل کرے ۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ پولیس کے ساتھ سکیورٹی فرائض انجام دیگا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ سوئپنگ کو یقینی بنائے گا۔