لاہور(احتشام الحق)پی سی بی میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی، نئے ایم ڈی وسیم خان کوڈومیسٹک کرکٹ سمیت دیگر شعبوں کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے کوچز کی برخواستگی کے بعد جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر شفیق احمد کو بھی فارغ کر دیا گیا، پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کے مختلف شہروں سے سو ملازمین کی برخواستگی کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں جنہیں آ نے والے دنوں میں بورڈ کی ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے چارج سنبھالنے کے بعد بورد میں اضافی سٹاف کی بات کی تھی جس کے بعد رائٹ سائزنگ کے امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق سٹاف کی لستیں تیار کر لی گئی تھیں تاہم چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے تک کوئی اقدامات سامنے نہیں آ ئے تھے ۔ ایم ڈی وسیم خان کو اختیارات ملتے ہی ان لسٹوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی
بدھ 26 جون 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں بدھ 26 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں