لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فائیو کے لئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بلے باز کرس لین نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک ہفتے کے قیام کے دوران بہت لطف اندوز ہوا ہوں اور کسی بھی موقع پر خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا ۔ایک انٹرویو میں کرس لین نے کہا کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے ، اس ایک ہفتے میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، دو مرتبہ گولف بھی کھیلنے گیا اور دو میچوں میں ہی شکست ہوئی لیکن لیگ میں ایسا ہو جاتا ہے ، ہمیں اس وقت ایک جیت کی تلاش ہے تاکہ ہم فتح کے راستے پر آسکیں۔آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ وہ پاکستان پہلی مرتبہ آئے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کیا توقعات رکھنی چاہئیں لیکن یہاں بہت فینز دیکھے۔