پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کی زیر صدارت زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف اورپرامن انعقاد کیلئے پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ، انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے اور ضابطہ اخلاق کسی قسم کا کمپر و مائز نہ کیا جائے ، انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ پولنگ سٹیشنز پر پانی، بجلی، ٹوائلٹ ودیگر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کیلئے پرامن ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گااور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے انتظامی مسائل پر بخوبی قابو پائیں، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولنگ ڈے پر لڑائی جھگڑے اور ہنگامہ آرائی کی صورتحال کے تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ پولنگ سٹاف کی محفوظ نقل و حرکت کیلئے گاڑیاں اوردیگر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں عام انتخابات کی تیاریوں کے انتظامات اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا ظہار کیا۔