لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ پر گئی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ ہماری ''بیک ٹو بزنس'' حکمت عملی کا دوسرا مرحلہ تھا ،ہم درجہ بدرجہ کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کی حکمت عملی پر عمل پیراہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہے جبک دو روزہ ٹارگٹ میچ میں بابر اعظم، اسد شفیق، عابد علی اور شان مسعود نے بہت اچھی بیٹنگ کی ہے ۔تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کے لیے اٹھائیس جون کو انگلینڈ روانہ ہونے والا قومی سکواڈ ان دنوں ووسٹر شائر میں اپنی قرنطینہ کی مدت پوری کررہا ہے ۔