لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیس پنجاب پولو کپ کے پہلے روز پی بی جی رسالہ نے ری ماؤنٹس کو 9-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل نے اولمپیاء /ٹیکنی مین کو 7-5.5 سے ہرا دیا۔ پاکستان کے سب سے تاریخی پولو کپ پیس پنجاب پولو کپ 2020ء کے پہلے روز پولو لورز کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔پہلے میچ میں پی بی جی رسالہ کی ٹیم نے ری ماؤنٹس کو 9-4 سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم نے اولمپیائ/ٹیکنی مین کی ٹیم کو 7-5.5 سے ہرا دیا۔ جارج میرک نے تین، راجہ تیمورندیم اور تیمور علی ملک نے دو دو گول سکور کیے ۔اولمپیاء /ٹیکنی مین کی طرف سے حسام علی حیدر اور احمد بلال ریاض نے دودو جبکہ ہاشم کمال آغا نے ایک گول سکور کیا۔