لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب کی گرلزجوڈو ٹیم نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے ۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں پنجاب کی حنا نے جوڈو کی اوپن ویٹ کیٹیگری میں چاندی جبکہ انعم نے 44کلوگرام سے کم ویٹ کیٹیگری میں کانسی کے تمغے جیتے ، پنجاب کی کراٹے ٹیم نے کانسی کے 2تمغے جیتے ہیں،سوئمنگ میں بوائز نے 5 جبکہ گرلز نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا ۔ 50میٹر بریسٹ سٹروک میں پنجاب کے دانیال غلام بنی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ووشو میں پنجاب کے معظم علی نے چاندی اور ثانیہ مصطفی نے کانسی کے تمغے جیتے ۔