لاہور( سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والے تقریبا 190 کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے کورونا وائرس سے بچا کے ٹیکے لگوانے سے انکار کردیا ہے ۔ پاکستانی کرکٹر نے ایک قومی اخبار کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو ویکسین لینے کے بارے میں یقین نہیں تھا اسی لئے انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 112 کھلاڑیوں نے خود کو ویکسین لگوائی، جب کھلاڑیوں نے ویکسین لینے پر اتفاق کیا ان میں محمد عامر ، سہیل تنویر ، سرفراز احمد ، عمر گل ، امپائر احسن رضا اور دیگر شامل تھے ۔کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ آسٹریلین کھلاڑیوں بین کٹنگ ،کرس لین اور جیسن پیلگرام سمیت کم از کم 4 غیر ملکی کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے بھی کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوائے ہیں ۔112 کھلاڑیوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی خبر کی پی سی بی اور وزارت صحت کے عہدیداروں نے بھی تصدیق کی۔