لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ2019ء برائے بوائز و گرلز22اگست سے شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں شروع ہونیوالی چیمپئن شپ 25اگست تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں تمام صوبوں اور اسلام آباد کی بوائز و گرلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔