کراچی( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کپ کے سلسلے میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 154 رنز ، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو ایک وکٹ جبکہ سندھ نے خیبرپختونخوا کو 63 رنز سے شکست دیدی۔ چوتھے میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 46.2 اوورز میں 244 رنز بنائے ،بلوچستان نے 49.1 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا کر میچ جیت لیا ،عمران فرحت نے 96 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔ پانچویں میچ میں سندھ نے پچاس اوورز میں 256 رنز بنائے ، کے پی کی ٹیم 193 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح سندھ نے 63 رنز سے میچ جیت لیا۔ چھٹے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 154 رنز سے شکست دیدی۔ ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 382 رنز بنائے جبکہ سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 228 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ تیمور سلطان کو 102 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔