کراچی( سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیسٹ ٹیم میں دس سال بعد واپسی کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا پرفارم کرکے دوسروں کوغلط ثابت کروں ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے ، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سری لنکا ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔ فواد عالم نے کہا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن پربہت خوش ہوں، لمبے عرصے بعد واپسی پر خوشی ملتی ہے ، کرکٹ روزی روٹی ہے ، چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، انشاللہ قومی ٹیم میں اچھا پرفارم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ ہویا ڈومیسٹک پرفارمنس کا دباؤ رہتا ہے ۔، کوشش کروں گا پرفارم کروں اوردوسروں کوغلط ثابت کروں۔