لاہور (سپورٹس رپورٹر)کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز کی شکست کا خطرہ ہے ۔ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے 286 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 112 اور ہنری نکولس 89 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے ۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا اور مکمل اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 400 رنز مکمل کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو 100 رنز سے زائد تک پہنچا چکے تھے ۔کھانے کے وقفے کے چند اوورز کے بعد پاکستان کو بالآخر اس وقت کامیابی ملی جب ہنری نکولس 157 رنز کی کھیلنے کے بعد محمد عباس کی وکٹ بن گئے ۔ وواٹلنگ 7 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ گر گئے ،ولیمسن نے ڈیرل مچل کیساتھ مل کر ان ارمانوں کو خاک میں ملا دیا۔ولیمسن نے نہ صرف اپنی ڈبل سنچری مکمل کی بلکہ تقریباً 5 رنز فی اوور کی اوسط سے کھیلتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 133 رنز کی شراکت بھی قائم کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو 300 سے زائد تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ولیمسن 238 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد فہیم اشرف کی وکٹ بن گئے ۔ڈیرل مچل نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 362 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سب سے زیادہ مہنگے باؤلر نسیم شاہ ثابت ہوئے جنہوں نے 26 اوورز میں 141 رنز کی پٹائی برداشت کی اور کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے ۔پاکستان نے بھاری خسارے میں جانے کے بعد اننگز شروع کی تو 8ویں اوور میں 3 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،۔جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنائے تھے ۔،پاکستان کو میچ میں اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں جہاں پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی 1-0کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔