لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق کورونا کے باعث ایشیا کپ 2022 تک ملتوی ہوگیا ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشیاکپ 2022 تک ملتوی گیا ہے جس کے بعد رواں سال شائقین پاک بھارت کرکٹ میچ سے محظوظ نہیں ہوسکیں گے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایشیاکپ گزشتہ سال ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ نہیں ہوگا، ممکن ہے کہ اسے دو ہزار تئیس تک ملتوی کرنا پڑے ۔