پیرس(سپورٹس ڈیسک) فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔ فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ریمس کلب اور سینکڑوں مرد و خواتین برنارڈ کی موت پر افسردہ ہیں۔ فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کے میئر کا کہنا تھا کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے ۔