ڈربن (سپورٹس ڈیسک)کوشل پریراجنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہدف کے تعاقب میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے سری لنکن بلے باز بن گئے ، انہوں نے 153 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اروندا ڈی سلوا نے 1998ء میں زمبابوے کیخلاف میچ میں 143 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔