دوحہ( نیٹ نیوز) سپین کی ایک تعمیراتی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے دوحہ، قطر میں تقریباً ایک ہزار کنٹینر استعمال کرتے ہوئے فٹبال سٹیڈیم تعمیر کرلیا ۔ چار سال پہلے جب اس کی تعمیر شروع ہوئی تھی تو اسے ’’راس ابو عبود‘‘ سٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں تکمیل کے بعد اس کا نیا نام ’’974 سٹیڈیم‘‘ رکھا گیا ہے ، جو دوحہ شہر کے اس علاقے کا پوسٹل کوڈ ہے ؛ جبکہ اس میں 974 کنٹینرز ہی استعمال ہوئے ہیں۔ سٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے ۔ ورلڈ کپ ختم ہوجانے کے بعد اسے دوبارہ سے ٹکڑوں میں الگ الگ کرکے ختم بھی کیا جاسکے گا۔