نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کی قیادت سے دستبردار ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کو کئی کھلاڑیوں کی حمایت حاصل نہیں تھی، کوہلی نے سلیکٹرز کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ روہت شرما کو نائب کپتانی سے ہٹا دیں اور کے ایل راہول کو نائب کپتانی سونپی جائے ۔ مختصر فارمیٹ میں ٹی 20 کی کپتانی رشبھ پنٹ نبھائیں لیکن بورڈ نے ان کی تجویز ماننے سے انکار کردیا۔