لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے کوچز کی مشاورت سے 30 کھلاڑیوں کو فی کس 30 ہزار روپے پنڈیمیک الاونس دینے کا فیصلہ کیاہے ، کورونا لاک ڈاؤن کے بعد ہاکی کی بحالے کے لئے پروگرام تشکیل دے رہے ہیں، فائیواے سائیڈ فارمیٹ ہاکی شروع کر رہے ہیں، اس ے ہاکی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی طرح مقبول ہوگی۔ گزشتہ روز بات کرتے ہوئے اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ پی ایچ ایف کے دفاتر کھل گئے ہیں۔کوشش کررہے ہیں کہ جہاں ممکن ہو ایس او پیز کے ساتھ ہاکی بحال ہو۔ اگست کے آخر میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا پلان بنارہے ہیں۔ سکول اور کلب ہاکی کی بحالی میں فائیو سائیڈ ہاکی اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔فائیو اے سائیڈ ہاکی کامستقبل ہے اس لئے اس پر ابھی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو دی جانے والی تیس تیس ہزار روپے کی امدادی رقم براہ راست کھلاڑیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔