ماؤنٹ منگنوئی (سپورٹس ڈیسک) ٹم ساؤتھی نے اپنی 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلیں، انہوں نے 76 ویں ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں حارث سہیل کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ سر رچرڈ ہیڈلی اور ڈینیئل ویٹوری کے بعد 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہوگئے ہیں۔ ٹم ساؤتھی نے پاکستان کی پہلی اننگز میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ انہوں نے دوسری اننگز میں شان مسعود کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا۔