لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر اللہ کا شکر ہے ۔ ہوم سیریز کی وجہ سے کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ مثبت تھا۔ کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کافی بہتری آئی ہے ۔ مشکل وقت میں کیچ پکڑے جس سے کامیابی ملی۔ آل راؤنڈر ہمیشہ ٹیم کے لئے مفید ہوتا ہے ۔ فہیم اشرف کو ٹیم کے ساتھ رکھا جس کا فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی ٹائمنگ سے کھیلتا تھا۔ اسے ٹیم کے ساتھ رکھا اور مواقع فراہم کئے اب وہ اعتماد سے کھیل رہاہے ۔ وکٹ کیپر اچھا بیٹسمین ہو تو میچ میں پانچ باؤلر بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔ کھلاڑی اگر زیادہ کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بائیو ببل کی وجہ سے مسلسل کھیلنا کافی مشکل کام ہے ۔ اوپننگ میں یہی کھلاڑی ہیں۔ انہیں مواقع دے رہے ہیں۔ ان پر اکیڈمی میں کام کریں گے اور چھوٹی چھوٹی غلطیاں دور کریں گے ۔ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں نہیں ہیں انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بلائیں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اتنا تجربہ نہیں مگر کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔ بعض کھلاڑی پہلے سے کھیلتے آرہے ہیں ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔اوپنرز پر کام کریں گی۔ فارم کسی ک بھی خراب ہو سکتی ہے ۔قومی ٹیم میں آنے کے لئے فٹنس کے سٹینڈرڈ ہیں جو سب کو معلوم ہیں۔