لاہور(سپورٹس رپورٹر)شہر میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اٹلیٹیکو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوگیا۔ کوچز اور منتظمین نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔ڈی ایچ اے فیز فائیو میں سپین کے شہرت یافتہ کلب اٹلیٹیکو ڈی میڈرڈ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوگیا۔ٹرائلز میں 180 سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔سپینش کوچ ڈینئل لیمونس نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔ قومی خاتون کوچ اورسپینش کوچ ڈینئیل لیمونس نے کہا کہ ٹرائلز کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بھرپورمواقع دینا ہے ۔ڈی ایچ اے کے بعد 20 اکتوبر کو ماڈل ٹائون،27 اکتوبر کو واپڈا ٹائون اور تین نومبر کو گریفن گرائونڈ میں ٹرائلز ہوں گے ۔