لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی گول کیپرز کو جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق ٹریننگ دینے کے لئے تربیتی کیمپ آج سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔سابق گول کیپر اولمپئین شاہد علی خان گول کیپرزکی ٹریننگ کریں گے ۔قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے کیمپ میں طلب کئے گئے گول کیپرز میں مظہر عباس، وقار یونس ، منیب الرحمن ، امجد علی ، محمد وقار ، اکمل حسین ، علی رضا، راؤ عادل، حافظ علی عمیر اور عبد اﷲ شامل ہیں۔