لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے مقابلے آئندہ سال جنوری کے آخر میں شروع کر انے کا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت پی ایس ایل سیون پر اجلاس میں پی ایس ایل 7 کے مقابلے جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، افتتاحی میچ کے لیے 25 اور 26 جنوری کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے ۔ تمام ٹیموں کو 15 جنوری سے کراچی کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ، کراچی میں کھیلے جانیوالے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں پی ایس ایل7 کے مقابلے 5 فروری سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے کا امکان ہے اور فائنل اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔