لاہور(کلچرل رپورٹر)انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے آبزرور چودھری ہیمراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں،بھارتی حکومت چاہتی تو ٹیم کو بارڈر پر روک لیتی، بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آفیشلی ویزے جاری کیے گئے ، تمام کھلاڑیوں کے پاس آفیشلی بیس فروری تک ویزے ہیں، بھارتی میڈیا نے کھلاڑیوں سے بھارت کا جھنڈا نہ اٹھانے کا کہا،تمام کھلاڑی انڈین ہیں بھارت کا جھنڈا نہیں تو پھر کونسا جھنڈا اٹھائیں گے ۔پاکستان میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہت اچھے طریقے سے کیے گئے ۔