پشاور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن کرکٹ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز دو روز بعد سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن نے کمیٹی نے سر جوڑ کر بیٹھنے لگی ہے ، چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کمیٹی کا اجلاس فیصل آباد میں طلب کرلیا ہے جو آئندہ دو سے تین روز میں فیصل آباد میں ہورہا ہے ۔سلیکشن کمیٹی کے رکن کبیر خان نے بتایا کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ تبدیل ہونے سے کھلاڑی خود کو ایڈجسٹ کررہے ہیں، ہوم سیریز ہونے سے بھی کھلاڑیوں پر کافی دباؤ تھا وہ طویل عرصے بعد ہوم گراؤنڈ پر تماشائیوں کے سامنے کھیل رہے تھے لیکن سلیکشن کمیٹی فیصل آباد میں پاکستان کپ کے موقع پر بیٹھ رہی ہے ، ہیڈکوچ اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی مصباح الحق بھی ہونگے تو وہ ساری صورتحال بتائیں گے ۔