لاہور (سپورٹس رپورٹر )ناردرن نائٹس نے پاکستان شاہینز کو 21 رنز سے شکست دیدی ۔ اتوار کو دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا گیا،پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،ناردرن نائٹس نے مقررہ بیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے ،ٹم سائفرٹ 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،پاکستان شاہینز کے خوشدل شاہ اور موسی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔204 رنز کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز ہی بناسکی،ذیشان ملک 52 اور حیدر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کی،خوشدل شاہ 25 اور روحیل نذیر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،ناردرن نائٹس کے جوش براؤن نے 3 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 29 دسمبر کو ویلنگٹن فائربرڈز کے خلاف کھیلے گی۔