تہران( سپورٹس ڈیسک) ایرانی خواتین نے کئی دہائیوں کے بعد تہران کے سٹیڈیم میں مردوں کا ایک فٹبال میچ دیکھا ہے ۔ حکومت کی جانب سے انہیں یہ میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔سنہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد خواتین پر سٹیڈیم میں جا کر مردوں کے میچ دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ایران میں فٹبال کے کھیل میں جنسی امتیاز کا معاملہ اس وقت عالمی سطح پر منظر عام پر آیا جب سحر خدایاری نامی لڑکی نے اس عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی جہاں ان کے خلاف مرد کے بھیس میں ایک فٹبال میچ دیکھنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ چلایا جانا تھا۔ ایک ہفتے کہ بعد 29 سالہ سحر خدایاری کا انتقال ہو گیا تھا۔