لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچزکے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیاجبکہ یکم جون سے پھر چوکے چھکوں کی بارش ہوگی۔ ایونٹ کے شرکا بائیس مئی سے ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے اور تین دن کی ٹریننگ کے بعد یکم جون سے شروع ہو نے والے ایونٹ کے میچوں میں شرکت کریں گے ۔نئے شیڈول کے مطابق تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے شیڈول کے مطابق تمام میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا، ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔یکم جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈآمنے سانے ہوں گے ۔ 2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)،3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)، 4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)، 5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے )؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)، 6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)، 7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)، 8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)، 9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)، 10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)، 11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)، 12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے )؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)، 13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)، 14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)، 16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)، 17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)، 18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ) 20 جو ن کو فائنل ہوگا۔