اسلام آباد(این این آئی،آن لائن)این اے 265 کوئٹہ ٹو سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار دینے کا معاملہ،الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹریبونل کا این اے 265 کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ موصول ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے حلقہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی ذمہ داری نادرا پر ڈال دی اور کہا کہ نادرا کے حکام کی سازش، نااہلی، بدیانتی اور بدنیتی کی وجہ سے مجھے نااہل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ، حکومت نادرا میں بیٹھے مافیا کیخلاف کارروائی کرے ۔ نادرا 52ہزار ووٹوں کی نہ تصدیق کر سکا ہے اور ڈیجیٹل سکینگ کے نشانات کی خاطر خواہ چیکنگ نہیں ہوئی ۔