لندن(نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنی اعلان کردہ تاریخ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھریسا مے نئے سربراہ کے انتخاب تک وزیراعظم رہیں گی جو کہ جولائی کے اواخر میں منتخب ہوگا لیکن وہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے معاملے پر فیصلے کا اختیار نہیں رکھتیں۔بریگزٹ کے لیے 31 اکتوبر کی تاریخ طے کی گئی ہے لیکن یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق کیا گیا معاہدہ برطانوی پارلیمنٹ میں تاحال التوا کا شکار ہے ۔خیال رہے کہ 24 مئی کو تھریسامے نے انتہائی جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ 7 جون کو وزیراعظم اور حکمراں جماعت کنزرویٹو اور یونینسٹ پارٹی کی رہنما کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔کنزرویٹو جماعت کے 11 اراکین پارلیمنٹ پارٹی قیادت کے انتخاب کی دوڑ میں شامل ہیں ، جن میں سابق وزیر خارجہ بورس جانسن بھی شامل ہیں جنہیں ایک مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے ۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے پارٹی قیادت سے مستعفی
هفته 08 جون 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 08 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں