کراچی (سٹاف رپورٹر) معروف شاعر ریحان اعظمی کے جواں سال فرزند سلمان اعظمی انتقال کر گئے ۔سلمان اعظمی کی نماز جنازہ آج بعدنماز ظہر مرکزی امام بارگاہ ملیر جعفر طیار میں ادا کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان اعظمی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔