اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ،آن لائن) تحریک انصاف نے سکردو میں 4 اکتوبر کو جلسہ عام کا اعلان کردیا، وزیراعظم خطاب کریں گے ۔چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے ۔آن لائن کے مطابق وزیراعظم عمران خان 7اکتوبر سے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔