مکرمی میں حکام کی توجہ ایک انتہائی سنگین مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں گزشتہ مہینوں سے ملکی جامعات میں فرقہ پرستی ایک ان دیکھی آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے جامعات کا نہ صرف تعلیمی ماحول برباد ہورہاہے بلکہ آئے روز ہونے والے فرقہ وارانہ جھگڑوں کی وجہ سے کوئی غیر نصابی سرگرمی ممکن ہی نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے طلبا و طالبات روایتی اور غیر روایتی تخلیقی سرگرمیوں سے مکمل محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ جامعات میں پھیلتی اس آگ کا ایک اثر ے یہ بھی ہے کے مختلف تعلیمی اداروں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی معمول بن گئی ہے گزشتہ دو ہفتوں میں شہر کراچی کے وسط میں موجود جامعہ کے دونوں کیمپس فرقہ وارانہ ایکٹیویٹی کی زد میں آئے اور نتیجہ یہ نکلا کہ دونوں کیمپس میں سیکیورٹی خدشات کو وجہ بنا کر ان دونوں میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا۔ حکام بالا موجودہ صدر مملکت ، نگران وزیر تعلیم اور گورنر صاحبان سے گزارش ہے اس فرقہ پرستی کی آگ سے جامعات کو محفوظ بنا کر طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سی بچائے ۔ ( نبیل عزیز، کراچی)