اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گستا خانہ بیانات پر حکمران بھارت سے دوستی ،تعلقات،کاروبار ختم ، سخت ایکشن لیں،ن لیگ نے دھاندلی سے ضمنی انتخابات جیتنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، اگر چار عرب ممالک سخت ایکشن لے سکتے ہیں تو پاکستان بھی لے ، شریف خاندان بھی مودی سے اپنے تعلقات توڑ کر سخت ایکشن لے ، بھارت میں یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ، میں نے تو سنا تھا تھوڑے سے لوگ آئینگے ، آپ لوگوں نے تو جلسہ کر دیا ہے ، مجھے حکومت مخالف تحریک میں وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، جمہوریت میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے ، سازش کے تحت چوروں، ڈاکوؤں کی حکومت مسلط کی گئی،پاکستان کے وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، دھمکی آمیز مراسلے کو نیشنل سکیورٹی کے سامنے رکھا،صدر مملکت نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی مراسلہ بھیجا، سپریم کورٹ کے پاس مراسلہ انویسٹی گیشن کیلئے پڑا ہے ، ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو سزا ہونا تھی، چیری بلاسم جوتے پالش کر کے اوپر پہنچ گیا ہے ،یہ کیسے ہوسکتا ہے دنیا میں ملزم قاضی بن جائے ، چھوٹی موٹی چوری نہیں شہبازشریف نے 16 ارب کی چوری کی، کرائم منسٹرکے کرپٹ بیٹے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا، قانون کی حکمرانی وکلا،عدلیہ کی ذمہ داری ہے ، رول آف لا پرعدالتوں نے عملدرآمد کرانا ہے ، وزیراعظم، چیف منسٹر 60 فیصد کابینہ پر مقدمات ہم سب کی توہین ہے ،الیکشن کمیشن حمزہ کو زبردستی وزیراعلیٰ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ،حلقہ بندیوں کا پورا پلان پنجاب میں بنایا گیا،انہیں معلوم ہے کہ یہ ویسے تو الیکشن جیت نہیں سکتے ،جیسے ہی عوام میں جائیں گے تو چوروں کے نعرے سنیں گے ،الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر یہ الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ جو بھی کر لیں ہم انہیں ہرائیں گے ،میں نے کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی کبھی بھی پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس کے نرخ ایسے نہیں بڑھے جبکہ عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنمائوں وترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں عمرسرفرازچیمہ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر،یاسمین راشد ، فوادچودھری، فرخ حبیب، شاہ فرمان اورعامرڈوگرسمیت دیگربھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں مہنگائی لوڈ شیڈنگ پربات چیت کی گئی، عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے ، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آوازبنیں گے ،ہمارے دورمیں لوڈ شیڈنگ کا نام ونشان تک نہ تھا، رہنما ہماری حکومت کے معاشی اعدادوشمارکواجاگرکریں ۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر دو سو سے نیچے نہیں آیا ۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ پاکستان کی معیشت تو گویا نرسری کے بچوں کو دے دی گئی ہے جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں ، ملک میں معاشی فسادات کا خطرہ بڑ ھ رہا ہے ۔ حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی منصوبہ بندی نہیں،روزانہ 6وزیرپریس کانفرنس میں جھوٹ بول کرچلے جاتے ہیں، معاشی بحران سنگین ہوگیاعام انتخابات کی طرف جانا ہوگا، (ن) لیگ نے پاکستان کی خودداری بیچی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف آپ کو قرض دیتا ہے ، خرید نہیں لیتا، ملک میں اس وقت مہنگی ترین بجلی پیدا کی جا رہی ہے ،جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے 14 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوچکی ہے ۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں مجھ پر کیا مقدمات بنائے گئے ہیں ، بجٹ پاس ہونے کے بعد لانگ مارچ کو دیکھا جائے گا ، مذاکرات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلتے رہتے ہیں ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت تو آپ سے چل نہیں رہی ، اگر ڈالر کو گرانا ہے تو اس حکومت کو گرانا ہوگا ۔