مکرمی ! وقار ،آزادی اورانصاف سب کے لئے ۔۔ کے عنوان سے مملکت خداداد پاکستان سمیت دنیابھر میں انسانی حقوق کادن منانے کا مقصد انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔10دسمبر 1948کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 30شقوں پر مشتمل اِس تاریخ ساز دستاویز یاآفاقی منشور کی منظوری دی تھی جسے نسلِ انسانی کی تہذیبی ترقی اور شعوری عظمت کی معراج قرار دیا جا سکتا ہے۔دنیا کے تمام ممالک کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کرنا چاہئے کیونکہ 76سال سے کشمیریوں اور اب فلسطینیوںپر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جو دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔مسلم ممالک سمیت دیگر ممالک بھی جنگی بندی میں اپنا اہم کر دار ادا کریں ہندوستان اور اسرائیل خطے کے امن کے لئے زبر دست خطرہ بنے ہو ئے ہیں اور اسرائیل تواپنے جنگی جنون میں جنگ کے بنیادی اصولوں کو بھی بھلا چکا ہے اور رات دن نہتے بچے،خواتین اور بزرگوں پر وحشیانہ بمباری کی جا رہی ہے ہسپتال،اسکولز ،مساجد اور اب پناہ گزینوں کے کیمپوں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی، تشدد اور انتہا پسند عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس کیلئے اقوام متحدہ،او آئی سی کے دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے ظالموں سے نجات دلوانے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ (سید ہ سونیا منور، کراچی)