Common frontend top

افتخار گیلانی


سردار پٹیل کی روح اور مظلوم پسماندہ مسلمان…(2)


برطانوی حکومت نے اس سے قبل استحصال زدہ طبقات (DepressedClass) کیلئے مراعات کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں پیشے کی بنیاد پر فہرست بنائی گئی تھی۔ اعجاز علی کے مطابق شروع میں اس ریزرویشن کا دائرہ بہت وسیع تھا اور اس پر کسی طرح کی مذہبی قید نہیں تھی۔ چونکہ مسلمانوں کی زیادہ ترآبادی پیشہ ور ہے اس لئے 1936کے آرڈ ر کے مطابق تیار کردہ لسٹ میں مسلمانوں کی بڑی آبادی شامل تھی اور مہاراشٹر میں مسلمان اس کا فائدہ بھی اٹھارہے تھے ۔ مگر اس پر مذہبی قید لگانے سے مسلمانوں کے ساتھ سکھ ، بدھ ،عیسائی بھی
بدھ 24 فروری 2021ء مزید پڑھیے

سردار پٹیل کی روح اور مظلوم پسماندہ مسلمان

منگل 23 فروری 2021ء
افتخار گیلانی
معروف اردو شاعر جوش ملیح آبادی نے 1948 میں دہلی میں جب وزرات اطلاعات و نشریات کے جریدہ آ ج کل کی ادارت سنبھالی، تو اپنے دیرینہ رفیق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی ایما پر وہ نائب وزیر اعظم اور اپنے محکمہ کے وزیر سردار ولبھ بائی پٹیل سے ملنے چلے گئے۔ اپنی خود نوشت سوانح حیات ’’یادوں کی بارات ‘‘ میں اس ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے ، جوش صاحب لکھتے ہیں کہ پٹیل نے ان کو کمرے میں لیجا کر بیٹھاتے ہی انگریزی میں کہا کہ ’’آپ نے سنا ہو گاکہ میں مسلمانوں کا دشمن
مزید پڑھیے


بھارتی کرکٹ میں دلت اور مسلمان کھلاڑیوں کا تناسب

منگل 16 فروری 2021ء
افتخار گیلانی
نوے کی دہائی میں جنوبی افریقہ میں نسل پرست نظام کے خاتمہ کے بعد جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں غیر سفید فام طبقات کو ان کا حق دلانے کیلئے اصلاحات کی گئیں، وہیں کرکٹ بورڈ اور دیگر کھیلوں کے ذمہ داران کو بھی بتایا گیا کہ ٹیموں کیلئے بھی غیر سفید فام کھلاڑی تیار کریں۔ کیونکہ سفارت کاروں کی طرح کھلاڑی بھی ملک کی ثقافت، تہذیب، رہن سہن، اور یگانگت کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ اس سعی کا اثر یہ ہوا کہ چند برسوں میں ہی جنوبی افریقہ کی کرکٹ اکیڈیمیاں عمر ہنری، ہرشل گبس، پال آدمز، رباڑا ،
مزید پڑھیے


یمن کا ناسور اور امریکی حکمت عملی

منگل 09 فروری 2021ء
افتخار گیلانی
عالم اسلام کے رستے ناسوروں میں اسوقت یمن کی خانہ جنگی خاصی نمایاں ہے۔ دسمبر 2020میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیاکہ اس بدقسمت ملک میں پچھلے سات سالوں کے دوران د و لاکھ 33ہزار افراد خانہ جنگی اور اسکے نتیجے میں بھوک، افلاس اور بیماری سے لقمہ اجل ہوگئے ہیں۔ اسی طرح 24ملین مزید افراد فی الوقت یا تواپاہج ہوچکی ہے یا وباوٗں کی زد میں فرشتہ اجل کے ساتھ برسر پیکار ہے۔جزیرہ نماعرب کے جنوبی سرے پر واقع یمن اسوقت تین حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ ایران کے حمایتی حوثی باغیوں کا
مزید پڑھیے


کرشن دیو سیٹھی۔ تاریخ جو خاموش ہوگئی…(2)

بدھ 03 فروری 2021ء
افتخار گیلانی
1947کے واقعات کے وہ چشم دید گواہ تھے ۔ وہ اس وقت میر پور جیل میں نظر بند تھے، کہ ایک ہجوم نے جیل پر حملہ کرکے قیدیوں کو آزاد کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں میں مسلم کش فسادات کروانے میں مہاراجہ ہری سنگھ اور ان کے وزیر اعظم مہر چند مہاجن نے بھر پور کردار ادا کیا۔ جموں کی سڑکوں پر قتل و غارت کو روکنے کیلئے وہ ، وید بھسین، بلراج پوری اور اوم صراف کی معیت میں مہاراجہ کے محل پہنچے۔ جہاں ان کو مہرچند مہاجن کے روبرو لے جایا گیا۔ پڑھے لکھے ڈوگرہ
مزید پڑھیے



کرشن دیو سیٹھی۔ تاریخ جو خاموش ہوگئی

منگل 02 فروری 2021ء
افتخار گیلانی
نوے کی دہائی میں دہلی میں جرنلزم کا کیرئر شروع کرنے کے بعد جب سرینگر جانے کا موقع ملتا تھا،تو میں جموں شہر میں اکثر ٹھہرتا تھا۔ اسکی ایک بڑی وجہ کشمیر ٹائمز کے ایڈیٹر وید بھسین، معروف سیاسی کارکن اور دانشور بلراج پوری کے ساتھ ساتھ کرشن دیو سیٹھی اور کبھی کھبی اوم صراف سے شرف حاصل کرنا ہوتا تھا۔ ان مشاہرین کے ساتھ چند منٹ کی ملاقات ہی تاریخ کے ایسے دریچے کھول دیتی تھی، جو سینکڑوں کتابیں پڑھنے پر بھی حاصل نہیں ہوسکتی تھی۔ کسی شام کوجب یہ چاروں مشاہرین ریذیڈنسی رو ڈ پر واقع
مزید پڑھیے


ثقافتی یلغار: کشمیر ی زبان کے بعد وازوان نشانہ پر

منگل 26 جنوری 2021ء
افتخار گیلانی

اپریل 1985کو جموں و کشمیر کے گورنر جگموہن اور ریاستی کانگریسی لیڈروں نے وزیر اعلیٰ غلام محمد شاہ کو گدی سے اتارنے کی پوری تیاری کی تھی۔ شاہ نے ایک سال قبل وزیراعظم اندرا گاندھی کی مددسے نیشنل کانفرنس کے 15 اراکین اسمبلی کو توڑ کر اپنے سالے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو تخت سے اتارا تھا۔ گورنر نے شکایتوں کا ایک پلندہ نئے وزیر اعظم راجیو گاندھی کو بھیجا تھا اور نئی حکومت بنانے کی سفارش کی تھی۔ مقامی کانگریسی لیڈروں کی رال ٹپک رہی تھی۔ 1975کے بعد پہلی بار وہ اقتدار کے قریب آرہے تھے۔ ان سبھی پیش رفتوں
مزید پڑھیے


بھارتی ہتھکنڈے: چنگیز و ہلاکو بھی پناہ مانگیں

منگل 19 جنوری 2021ء
افتخار گیلانی
24دسمبر1999۔۔نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو سے انڈین ائیر لا ئن کی فلائٹ 814دہلی کی طرف محو پراو ز تھی، کہ اس کو اغوا ء کرکے پہلے امرتسر ، پھر لاہور، دوبئی اور بعد میں قندھار لے جایا گیا۔ امرتسر سے روانگی کے بعد جب یہ جہاز رات کے 8بجے لاہور ایر پورٹ پر اترا، تو دہلی میں کرائسس منیجمنٹ گروپ کی میٹنگ میں خفیہ محکمہ کے ایک اہلکار نے مشورہ دیا کہ اس جہاز کو پاکستانی سرزمین پر دھماکہ سے اڑادیا جائے۔ یہ میٹنگ ابھی جاری ہی تھی، کہ خبر آئی کہ جہاز لاہور سے پرواز کر کے کسی نامعلوم منزل
مزید پڑھیے


سری لنکا بنام کشمیر : 13ویں ترمیم اور دفعہ 370

منگل 12 جنوری 2021ء
افتخار گیلانی
اس سال اپریل ۔مئی میں بھارت میں پانچ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، جن میں تامل ناڈو، مغربی بنگال، آسام، کیرالا اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پانڈیچری شامل ہیں۔ ان میں جنوبی صوبہ تامل ناڈو اور مغربی بنگال اسلئے اہم ہیں، کیونکہ ان دونوں صوبوں میں مرکز میں حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اکیلے یا اتحادیوں کے دم پر پہلی بار اقتدار میں آنے کیلئے پر تول رہی ہے۔ چونکہ تامل ناڈو کی داخلی سیاست پر سری لنکا کی صورت حال اور وہاں تامل اقلیت کی حالت زار اثر انداز ہوتی ہے،
مزید پڑھیے


بائیڈن کی صدارت، امیدیں اور اندیشے

منگل 05 جنوری 2021ء
افتخار گیلانی
بارہ سال قبل جب ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار بارک اوبامہ نے امریکہ میں عہدہ صدارت سنبھالا ، تو عرب ممالک خصوصاًفلسطین میں خاصی امیدیں بندھی ہوئی تھیں۔ مجھے یاد ہے کہ مسلم آوٹ ریچ کے پلان کے تحت ا مریکی انتظامیہ نے چنیدہ بھارتی مسلمانوں کے ایک وفد کو واشنگٹن بلایا تھا۔ واپسی پر اس کے ایک رکن انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج قریشی نے باضابط ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے یہ مژدہ سنایا کہ بس ایک برس کے اندر عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین حل ہونے والا ہے۔ جب ان سے مزید استفسار کیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں