Common frontend top

افتخار گیلانی


علی گڑھ یونیورسٹی کا صد سالہ جشن، وسوسے اور اندیشے…(2)


ڈاکٹر انصاری کی نظر انتخاب ترکی پر پڑی اور اس سلسلے میں انہوں نے سلطان اور اس وقت ان کے وقف کے وزیر سے ملاقاتیں کی۔ ترکی کے سینیئر سفارت کار براک اکبر کے مطابق انقرہ کے ریلوے اسٹیشن کے پاس 65,000ایکڑ کی زمین بھی منتخب کی گئی اور دیگر کیمپس کیلئے اڈانا اور کونیا میں بھی 25,000ایکڑ کی زمین کی نشاندہی کی گئی تھی۔ مولانا محمد علی جوہر کو لکھے خطوط میں انصاری نے یونیورسٹی کے پلان کو مسلم نشا ۃ ثانیہ سے تشبیہ دیکر اسکے نصاب کیلئے شبلی نعمانی اور علامہ اقبال سے مشورہ کرکے ایک کمیٹی
جمعرات 31 دسمبر 2020ء مزید پڑھیے

علی گڑھ یونیورسٹی کا صد سالہ جشن، وسوسے اور اندیشے

منگل 29 دسمبر 2020ء
افتخار گیلانی
بھارت میں جہاں مسلمان ہر شعبے میں اس قدر پیچھے ہیں کہ بنیادی ضرورتوں کے فقدان کی وجہ سے ان کی بستیاں دور سے ہی پہچانی جاتی ہیں، علی گڑھ ریلوے اسٹیشن کے مشرق میں جس میں سول لائنز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اس کی وجہ سے وجود میں آئی لاتعدادمسلم اشرافیہ کی بستیاںغالباً واحد ایسی جگہیںہیں، جہاں مسلمانوں کا عظیم ماضی اور شان و شوکت جھلکتی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نہ صرف اس وقت بھارت کے مسلمانوں کے لیے تعلیم کی کھڑکی کا کام کر رہی ہے، بلکہ ان کی ثقافت اور شناخت کی ایک اہم علامت
مزید پڑھیے


بھارتی صوبہ اترپردیش میں ریورس’’ لو جہاد‘‘

منگل 15 دسمبر 2020ء
افتخار گیلانی
بھارت کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش میں بین مذہبی شادیوں ، جس کو’’ لو جہاد‘‘ کا نام دیا گیا ہے، کے خلاف قانون سازی کے بس 48گھنٹوں کے اندر ہی جس طرح پولیس نے ایک مسلم جوڑے کو نکاح کی تقریب کے دوران حراست میں لیکر ان کو پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر ازیتیں دی، اس سے ہلکا سا اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں اس قانون کی آڑ میں مسلم نوجوانوں کو کس طرح ہراساںکیا جائیگا۔ لگتا ہے کہ مسلمانوںکو شادی یا نکاح کی تقریب منعقد کرنے سے قبل اب پولیس سے باضابطہ اجازت لینی
مزید پڑھیے


بھارت:’’ لوجہاد‘‘مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ کی تیاری…(2)

بدھ 09 دسمبر 2020ء
افتخار گیلانی
شکر ہے کہ اس میں ابھی تک پاکستان یا اس کی کسی ایجنسی کا نام شامل نہیں ہوا۔ ان کے مطابق ایک سازش کے تحت ہندو اکثریتی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اب انکو کون بتائے کہ اگربھارت میں رہنے والے تمام 172ملین مسلمان بھی صرف ہندو لڑکیوں سے ہی شادیا ں کرتے ہیں، تو بھی 966ملین ہندوئوں کو اقلیت میں تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔ اس نئے’’ لو جہاد‘‘ کے نعرہ کے نام پر ہندو تنظیموں نیز کئی جگہوں پر مقامی انتظامیہ نے اتر پردیش، راجستھان، کرناٹک میں مسلم نوجوانوں کی زندگیاں اجیرن کرکے
مزید پڑھیے


بھارت:’’ لوجہاد‘‘مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ کی تیاری

منگل 08 دسمبر 2020ء
افتخار گیلانی
بھارت میں 1998کے عام انتخابات کے موقع پر جب بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد کا انتخابی منشور تیار ہو رہا تھا ، تو اسکی ابتدائی ڈرافٹنگ کا کام ماہر اقتصادیات موہن گوروسوامی کو دیا گیا تھا ۔ منشور کی ڈرافٹنگ کمیٹی میں اٹل بہاری واجپائی، لال کشن ایڈوانی، جارج فرنانڈس، موجودہ نائب صدر وینکییا نائیڈو، پرمود مہاجن، شرد یادو اور چند دیگر لیڈران شامل تھے۔ گوروسوامی کی طرف رخ کرکے واجپائی نے زور دیا کہ ملک کو جوہری طاقت بنانا اور تبدیلی مذہب کو روکنے کے سلسلے میں قانون سازی کرنے کے وعدے منشور
مزید پڑھیے



احمد پٹیل مرحوم :منفردبھارتی سیاستدان…(2)

بدھ 02 دسمبر 2020ء
افتخار گیلانی
چیئرمین حامد انصاری نے آدھے گھنٹے کیلئے اجلاس ملتوی کیا۔ مگر ہنگامہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا کہ کلاک نے رات کے 12بجادیے اور انصاری نے اعلان کیا کہ ایوان کی نشست 29دسمبر تک ہی تھی، اسلئے اب کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جاتی ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سارا ڈرامہ احمد بھائی کی ایما پر ہی تشکیل دیا گیا تھا ، تاکہ لوک پال کی تقرری کسی طرح فی الحال ٹل جائے۔ کہتے ہیں کہ جب 2004میں بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد کو انتخابات میں شکست ہوئی اور
مزید پڑھیے


احمد پٹیل مرحوم :منفردبھارتی سیاستدان

منگل 01 دسمبر 2020ء
افتخار گیلانی
بھارتی پارلیمنٹ کمپلیکس کے بالکل سامنے ہی جامع مسجد نئی دہلی واقع ہے۔ اکثر عشاء کی نماز کے بعد کونے میں ایک شخص مسجد کے مقفل ہونے تک خشوع و خضوع کے ساتھ نمازیں ادا کرتا ہوا نظر آتا تھا۔ یہ شخص اور کوئی نہیں ، بلکہ بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل ہوتے تھے، جو کورونا وائرس کا شکار ہوکر 25نومبر کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ پچھلے ڈیڑھ سال کے عرصے میں یکے بعد دیگرے بھارتی سیاست کے تین اہم بیک روم بائز ارون جیٹلی، امر
مزید پڑھیے


آذربائیجان کی فتح: ایک نئے ورلڈ آرڈر کی نوید

جمعه 27 نومبر 2020ء
افتخار گیلانی
آذربائیجانی صحافی جیحون علییوف کے مطابق 1990سے مذاکرات کی میزوں پر اور بین الاقوامی برادی کے توسل سے متواتر آذر بائیجان بتانے کی کوشش کر رہا تھا ، کہ اگر آرمینیا ٹرانزٹ کوریڈورز میں آمد و رفت بحال کرنے، مہاجرین کی واپسی اور کاراباخ کے نچلے علاقوں کو واپس کرنے پر آمادہ ہوتا ہے ، تو وہ اس کو بطور حتمی حل ماننے کیلئے آمادہ ہے۔ مگر آرمینیا ہمیشہ اسکو ٹھکراتا آیا ہے۔ اب جنگ کے بعد روس اور ترکی کی ایما ء پر ایسا ہی معاہدہ عمل میں آیا ہے۔ اب نچلے تمام علاقوں سے ہاتھ دھونے
مزید پڑھیے


آذربائیجان کی فتح: ایک نئے ورلڈ آرڈر کی نوید

منگل 24 نومبر 2020ء
افتخار گیلانی
آذربائیجان کی فوجیں پچھلے ہفتے جب نگورنوکاراباخ کے اہم شہر شوشا میں داخل ہوگئیں ، تو ترکی کے دارلحکومت انقرہ کے نواح میں رہنے والی ایک ضعیف العمر آذربائیجانی خاتون زلیخا شاناراوف نے گھر کے اسٹور سے ایک پرانا زنگ آلود صندوق نکالا، جس کو اسکی فیملی نے ماضی میں کئی بار کوڑے میں پھینکنے کی کوشش تھی۔مگر بڑی بی کا اس بکس کے ساتھ ایسا جذباتی رشتہ تھا کہ و ہ آسمان سر پر اٹھا کر اسکو ناکام بناتی تھی۔ شوشا کے آزاد ہونے کی خبر نے اس عمر رسیدہ خاتون کو گویا پھر سے جوان
مزید پڑھیے


بھارتی مسلمان ووٹرزـ: متبادل حکمت عملی کی ضرورت…(2)

بدھ 18 نومبر 2020ء
افتخار گیلانی
پارٹی نے مسلم لیڈروں کو یہ بھی بتایا تھا کہ انتخابات میں وہ ٹکٹ یا مینڈیٹ کے حصول کیلئے تگ و دو نہ کریں اور حلقہ کیلئے کسی مضبوط سیکولر ہندو امیدوار کر ترجیح دیکر اسکو کامیاب بنائیں۔انتخابات کے دوران اتر پردیش کا دورہ کرتے ہوئے د یو بند شہر میں معروف وکیل ندیم اختر نے راقم کو بتایا تھاکہ بی جے پی کو پتا ہے کہ مسلمان ان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیتا ہے اس لئے ا ن کا امیدوار ووٹ مانگنے ہی نہیں آتا ہے۔ اس کے لیڈروں کی کوشش ہوتی ہے کہ مسلم ووٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں