Common frontend top

افتخار گیلانی


مودی کا نیاپی ایم ہائوس اور بھار تی دارالحکومت


کرونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر سے نپٹنے میں ہنوز ناکامی اور مغربی بنگال کے صوبائی انتخابات میں شکست نے وزیر اعظم نریندر مودی اور انکے حواریوںکی چولیں ہلا کر رکھ دیں ہیں۔ بین الاقوامی میڈیکل جریدے لانسٹ نے اپنے اداریہ میں خبردار کیا ہے کہ اگست تک بھارت میں دس لاکھ افراد کورونا کی وبا ء کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں چلے جائینگے۔ یعنی مئی اور اگست کے بیچ میں ساڑھے 7 لاکھ سے بھی زیادہ لوگ ہلاک ہو جائینگے۔ عالمی میڈیا تو ویسے ہی کئی ہفتوں سے اس ابھرتی ہوئی سپر پاورکے حالات اور اسکے حکمرانوں
منگل 11 مئی 2021ء مزید پڑھیے

کچھ یادیں ۔مولانا وحیدالدین خان …(2)

بدھ 05 مئی 2021ء
افتخار گیلانی
ان کے بقول کشمیرکا بھارت کے ساتھ الحاق حتمی ہے اور اس کو متنازع کہنے والے غیر حقیقت پسند ہیں۔ ممبر اسمبلی نے ان سے پوچھا کہ جموں وکشمیر کے تنازع کو تو خود بھارتی لیڈر ا ہی قوام متحدہ میں لے گئے تھے، اس میں کشمیریوں کا کیاقصور؟ وہ بے چارے تو صر ف وعدے کے ایفا ہونے کا مطالبہ کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس پر مولانا غصّے سے لال پیلے ہوگئے اور ہال چھوڑ کر دوسرے کمرے میں چلے گئے۔ کچھ منٹ انتظارکے بعد ہم بھی وہاں سے واپس چلے گئے۔ سپریم کورٹ کی طرف
مزید پڑھیے


کچھ یادیں ۔مولانا وحیدالدین خان

منگل 04 مئی 2021ء
افتخار گیلانی
مولانا وحیدالدین خان پر تعزیتی کالم تحریر کرنے کا میر بالکل کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ایک کم علم صحافی کا علم کے سمندر پر قلم اٹھانا، تو کجا ، من کجا والی صورت حال ہے۔ روزنامہ 92نیوز کے ادارتی صفحات پر میرے ایک پسندیدہ کالم نگار نے جس طرح اپنی سابق تحریروں سے تائب ہوکر مولانا کی روح سے معافی کی درخواست کی ہے، وہ اس کالم کو لکھنے کا ایک بڑا محرک بنا۔ چونکہ دہلی میں اپنے پچھلے 30سال کے قیام کے دوران مولانا سے کبھی بالمشافہ تو کبھی ان کے درس میں بیٹھنے کا موقعہ ملتا تھا، اسلئے
مزید پڑھیے


کورونا کی لہر: لے ڈوبی بھارت کو وشو گورو بننے کی چاہت…(2)

بدھ 28 اپریل 2021ء
افتخار گیلانی
آخر جو ملک چند ہفتہ قبل تک کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی پیٹھ تھپتھپا رہا تھا کس طرح اس وبا ء کا اس بری طرح شکار ہو گیا۔ چین کے ساتھ ہیلتھ سفارت کاری کی مسابقت کرنے کیلئے دسمبر سے بھارت ہر ماہ 65ملین ویکسین کی خوراک، 11لاکھ ریمڈیسور انجکشن، 9,300میٹرک ٹن آکسیجن اور دو کروڑکووڈ ٹیسٹنگ کٹس برآمد کر رہا تھا، تاکہ عالمی برادری میں اپنی دھاک جما سکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تو اعلان کردیا تھا کہ اس وباء نے بھارت کو وشیو گورو یعنی عالمی پیشوا کا مقام دلا دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں بتایا گیا کہ
مزید پڑھیے


کورونا کی لہر: لے ڈوبی بھارت کو وشو گورو بننے کی چاہت

منگل 27 اپریل 2021ء
افتخار گیلانی
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں جس طرح کی نفسانفسی کا عالم ہے،دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ احباب کے فون آرہے ہیں، کسی کو شمشان گھاٹ میں سفارش چاہئے، تو کسی کو اپنے کسی قریبی مردہ رشتہ دارکو جلانے کیلئے لکڑی نہیں مل رہی ہے۔ روایتی اور الیکٹرک شمشان گھاٹوں پر تو مردوں کی قطاریں لگی ہیں۔ دہلی کے نواح فرید آباد میں ایک پارکنگ لاٹ کو ہی شمشان میں تبدیل کردیا گیا۔ فون کی طرف دیکھنے سے ہی خوف محسوس ہو تا ہے۔ ناول نگار مشرف عالم ذوقی انکی اہلیہ تبسم فاطمہ، معروف صحافی ضیاء الحق، دانشور اشتیاق
مزید پڑھیے



ترک، افغان مذاکرات اور ٹریجڈی تھیٹر…(2)

بدھ 21 اپریل 2021ء
افتخار گیلانی
امریکیوں کو خدشہ تھا کہ ضیاء الحق کہیں افغانستان کو بیس بنا کرکے سینٹرل ایشیا کو اسلامی رنگ میں رنگ نہ دے ، کیونکہ جلد ہی سویت یونین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والا تھا اور وسط ایشیا کے ممالک آزاد ہونے والے تھے۔ جنیوا ایکارڈ پر دستخط کرنے کیلئے پاکستان پر دباوٗ بنانے کیلئے امریکہ نے 120دن تک ایڈ پر پابندی بھی لگائی تھی۔ پاکستان چونکہ ابھی بھی اس معاہدہ کو تسلیم کرنے پر ہچکچا رہا تھا، کہ 10اپریل 1988کو راول پنڈی شہر کے قلب میں افغان مجاہدین کیلئے مخصوص اوجڑی کیمپ کے ایمو نیشن ڈپو میں دھماکہ
مزید پڑھیے


ترک، افغان مذاکرات اور ٹریجڈی تھیٹر

منگل 20 اپریل 2021ء
افتخار گیلانی
ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں جس وقت میں یہ کالم تحریر کر رہا ہوں، 24اپریل سے استنبول شہر میں ہونے والی افغانستان امن میٹنگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ گو کہ افغان تنازعہ کے ایک اہم فریق طالبان نے اس میں شرکت کرنے سے فی الحال انکار کر دیا ہے، مگر لگتا ہے کہ امریکہ، قطر اور ترکی کی مدد سے کسی ایسے معاہدے کے خد و خال تیار کرنے میں مصروف ہے، جس سے شام کی طرز پر افغانستان میں جنگ بندی عمل میں لائی جاسکے اور اور زمینی صورت حال کو فریز کیا جائے۔ یعنی
مزید پڑھیے


گیان واپی مسجد۔ بابری مسجد کا ری پلے

منگل 13 اپریل 2021ء
افتخار گیلانی
90ء کی دہائی کے اوائل میں جب بھارت کے اتر پردیش صوبہ کے ایودھیا شہر میں بابری مسجد کو مسمار کیا گیا ، تو مجھے یا د ہے کہ دہلی کے نظام الدین ویسٹ کالونی میں مولانا وحید الدین خان اپنے بنگلہ میں ملاقاتیوں کو تاکید کیا کرتے تھے، کہ مسلمانوں کو مسجد کی جگہ اب رضاکارانہ طور پر ہندووں کو حوالے کردینی چاہئے۔ ان کا استدلال تھا کہ اس سے دونوں فرقوں کے درمیان نفرتیں کم ہو جائیں گی اور اس کے بدلے دیگر مساجد کے تحفظ کی گارنٹی لی جاسکتی ہے۔ چونکہ انہی دنوں پارلیمنٹ نے مذہبی
مزید پڑھیے


بھارت: نیکسلائٹوں کا پیغام اور قبائلی تشخص

منگل 06 اپریل 2021ء
افتخار گیلانی
تقریباً آٹھ سال کی نسبتاً خاموشی کے بعد بھارت کے وسطی صوبہ چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کے ماوٗ نواز انتہا پسندوں جنہیں عرف عام میں نکسلائٹ کہتے ہیں، نے گھات لگا کر ایک بڑا حملہ کرکے 22سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور 30 کو زخمی کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جارحانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس سال جنوری سے اب تک ایسے حملوں میں 40کے قریب سیکورٹی اہلکار اس علاقے میں مارے جا چکے ہیں۔ چونکہ یہ واقعات کشمیر سے دور اور کسی مسلم اکثریتی علاقوں کے برعکس قبائلی علاقوں میں پیش آرہے ہیں،
مزید پڑھیے


عرب اسرائیلی آبادی اور انتخابات

منگل 30 مارچ 2021ء
افتخار گیلانی
چند برس قبل جب مجھے فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کرنے کا موقعہ ملا، تو پرفضا شہر حیفہ میں پیغمبر حضرت الیاس علیہ السلام سے موسوم جبل الیاس کے دامن میں ایک خوبصورت ریسٹورنٹ میں عرب اسرائیلی ٹینس کھلاڑی نادینہ فاحوم اور انکی والدہ وفا زویب فاحوم سے ملاقات ہوئی ۔ عرب اسرائیلی کی اصطلاح دراصل ان مسلمانوں اور مسیحیوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے، جنہوں نے فلسطینیوں کے برعکس یہودی ریاست کے اقتدار اعلیٰ کو تسلیم کیا ہے اور اسرائیلی شہریت حاصل کرکے اسکی سوسائٹی میں رچ بس گئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں