Common frontend top

افتخار گیلانی


بھارتی مسلمان ووٹرزـ: متبادل حکمت عملی کی ضرورت


امریکی ووٹروں نے صدارتی انتخابات میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی، ابتر معیشت اور سیاہ فاموں کے خلاف نسلی تشدد کیلئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو وا ئٹ ہاوس سے باہر کا راستہ تو دکھا دیا، مگر ہزاروں میل دور بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے حالیہ انتخابات میں جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کے زیر قیادت اتحاد نے اقتدار میں واپسی کی، اس سے لگتا ہے کہ دہلی میں ہوئے مسلم کش فسادات ،کورونا وائرس سے نپٹنے میں ناکامی یا لاک ڈاون کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کی حالت زار بھارتی ووٹروں کو
منگل 17 نومبر 2020ء مزید پڑھیے

نئی امریکی انتظامیہ اور ترجیحات

منگل 10 نومبر 2020ء
افتخار گیلانی
2016میں جس وقت ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلیکن پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی کیلئے جدوجہد کر رہے تھے، بھارتی اپوزیشن کانگریس کی صدر سونیا گاندھی علاج کے سلسلے میں امریکہ میں تھیں۔ واپسی پر جب و ہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے آئیں، تو وقفہ کے دوران سینٹرل ہال میں کئی صحافی اور سیاستدان ان کی خبر و خیریت دریافت کرنے کیلئے ان کے ارد گرد جمع تھے۔ مختلف موضوعات کے علاوہ امریکی سیاست بھی زیر بحث تھی۔ چونکہ وہ امریکہ سے تازہ وارد ہوئی تھیں، اکثر افراد ان سے متوقع امیدوارں، اور انکی کامیابی کے امکانات کے بارے
مزید پڑھیے


مغرب کے دوہرے معیار اور مسلم دنیا کی بے حسی …(2)

بدھ 04 نومبر 2020ء
افتخار گیلانی
چونکہ موصوف علیگڑھ کے فارغ التحصیل ہیں نیزپاکستانی چینل کے نمائندے ا ور سیفماکے رکن کی حیثیت سے پاکستان آنا جانا رہتا تھا، اسلئے اسلام سے متعلق واجبی سی اور مسلمانوں کے بارے میں سیر حاصل معلومات رکھتے ہیں۔ جب ان کی اس روش کے خلاف کوئی آواز اٹھاتا ہے تو ہمدردی بٹورنے کیلئے اظہار آزادی رائے کو آڑ بناکر مسلمانوں کے رویہ کو نشانہ بناتے ہیں۔ گو کہ بھارتی آئین کے بنیادی ڈھانچہ میں دفعہ 19کے تحت اظہار آزادی رائے کو شامل کیا گیا ہے، مگر اس کے ساتھ مناسب پابندیا ں بھی لگائی گئی ہیں، جن کو وقتاً
مزید پڑھیے


مغرب کے دوہرے معیار اور مسلم دنیا کی بے حسی

منگل 03 نومبر 2020ء
افتخار گیلانی
ڈنمارک کے ایک اخبار نے 2005میں جب پہلی بار توہین آمیز خاکے شائع کئے تو مسلم دنیا میں خاصا اضطراب پھیل گیا تھا۔ گو کہ فرانس کی موجودہ حکومت کی طرح ہی ڈنمارک نے بھی ان دنوں اظہار آزادی رائے کا حوالہ دیکر اعتراضات کو مسترد کردیا، مگر اسلامی دنیا کے سخت رد عمل اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے عملاً اقتصادی تعلقات کو ڈاون گریڈ کر نے سے، کوپن ہیگن کی حکومت نے مسلم ممالک میں کئی وفود بھیجے اور سنجیدگی کے ساتھ اس ایشو پر غور و خوض کرنا شروع کردیا۔ اسی دوران ایک دن نئی دہلی
مزید پڑھیے


بھارت: نظریں ہیں بہار پر …(2)

جمعرات 29 اکتوبر 2020ء
افتخار گیلانی
سمستی پور میں سماجیات کے ایک ریٹائرڈ پروفیسر دھرمیندرکمار نے جو مختلف یونیورسٹیوںکی خاک چھاننے کے بعد اب اپنے آبائی گائوں واپس آکرکھیتوں کی نگرانی کر رہے تھے، بتایا کہ ایک دن اخبار میں انہوں نے پڑھا کہ ان کے کھیت کے پاس ایک ناکارہ اور زنگ آلود ٹیوب ویل کی مرمت کے لئے حکومت نے رقم خرچ کی ہے۔ جب انہوں نے حق اطلاعات قانون کا استعمال کرکے تفصیلات جاننا چاہی تو معلوم ہوا کہ پچھلے آٹھ برسوں کے دوران متواتر سرکاری فائلوں میں اس ٹیوب ویل کی مرمت پر رقوم خرچ ہوتی رہی ہیں۔ بہارکے
مزید پڑھیے



بھارت: نظریں ہیں بہار پر

منگل 27 اکتوبر 2020ء
افتخار گیلانی
نوے کی دہائی کے اوائل میں دہلی میں صحافت شروع کرتے ہی ایک بارمغربی بنگال کے ریاستی دارالحکومت کولکتہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کو ر کرنے کا حکم صادر ہوا۔ سپر فاسٹ ڈیلکس ٹرین جب صبح سویرے پو پوٹھنے سے قبل ، اتر پردیش کے آخری اسٹیشن مغل سرائے (جس کا نام اب تبدیل کرکے دین دیال اسٹیشن رکھا گیا ہے) پہنچی، تو ڈبے میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھی، کہ صوبہ بہار آرہا ہے، لوگ اپنا ساز و سامان چیک کرکے بساط کے مطابق محفوظ جگہوں پررکھ رہے تھے۔ میں پہلی بار اس لائن پر سفر کر رہا
مزید پڑھیے


امریکی انتخابات: بھارتی اور یہودی کمیونٹی کی اہمیت

جمعرات 15 اکتوبر 2020ء
افتخار گیلانی
ہاں، حقوق انسانی کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کا موقف سخت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں بھارت کی اہمیت کے پیش نظر بائیڈن کی پالیسی ہمہ جہتی ہوگی اور چین سے نمٹنے کیلئے چار ملکی اتحاد آسٹریلیا، جاپان، بھارت اور امریکہ کو مزید جہت ملے گی۔بھارت کے تئیں بائیڈن کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کپور کا کہنا ہے کہ 1975میں پہلے جوہری دھماکوں کے بعد جب امریکی کانگریس میں بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگانے کی قرار داد پیش ہوئی توبس ایک ووٹ سے مستر د ہوئی ۔ وہ ایک ووٹ، جس نے بھارت کو پابندیوں سے
مزید پڑھیے


امریکی انتخابات:بھارتی اور یہودی کمیونٹی کی اہمیت

منگل 13 اکتوبر 2020ء
افتخار گیلانی
امریکی صدارتی انتخابات میں یوں تو صرف امریکی شہری ہی ووٹنگ میں حصہ لیتے ہیں، مگر لگتا ہے کہ پوری دنیا ہی انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ امریکہ کے مفادات اور اسکے فوجی اڈے دنیا میں اس قدرپھیلے ہوئے ہیں، کہ ہر ملک کو لگتا ہے کہ اسی کے ہاں الیکشن ہے۔ جہاں یورپی ممالک ، کنیڈا، ایران اور جنوبی امریکہ کے متعدد ممالک ڈیموکریٹک امیداوار جوائے بائیڈن کی کامیابی کی آس لگائے ہوئے ہے، وہیں الگ الگ وجوہات کی بنا پر بھارت، اسرائیل، عرب ممالک و ترکی ڈونالڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں واپسی کے منتظر ہیں۔ بھارت
مزید پڑھیے


بابری مسجد کے قضیہ نے اتاردیے نقاب…(2)

بدھ 07 اکتوبر 2020ء
افتخار گیلانی
اس دوران دہلی میں ان کی عدم موجودگی میں ان کے فلیٹ پر چوروں نے دھاوا بھول دیا اور پورے گھر کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ۔ گھر کی جو حالت تھی، اس سے معلوم ہوتا تھا کہ درانداز کسی چیز کو تلاش کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان غائب تھا، مگر تصویروں کے نگیٹو بچ گئے تھے، کیونکہ وہ انہوں نے کسی دوسری جگہ حفاظت سے رکھے ہوئے تھے۔ کورٹ میں مسجد کی شہادت کی تیاری اور باضابط ریہر سہل کرنے کی تصویریں پیش کی گئیں۔ معلوم ہوا کہ
مزید پڑھیے


بابری مسجد کے قضیہ نے اتاردیے نقاب

منگل 06 اکتوبر 2020ء
افتخار گیلانی
6دسمبر1992کی رات ، بی بی سی نے اپنی نشریات روک کر اعلان کیاکہ اتر پردیش کے شہر فیض آباد سے سنڈے آبزرور کے نمائندے قربان علی لائن پر ہیں اور وہ ابھی ابھی ایودھیا سے وہاں پہنچے ہیں۔ اگلی پاٹ دار آواز قربان علی کی تھی۔ جس میں انہوں نے دنیا کو بتایا کہ مغل فرمانروا ظہیر الدین بابر کی ایما پر تعمیر کی گئی بابری مسجد اب نہیں رہی۔ جس وقت و ہ ایودھیا سے روانہ ہوئے، وہ ملبہ کے ایک ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی۔اس دن 12 بجے کے بعد سے کسی بھی میڈیا ادارے کا ایودھیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں