Common frontend top

اقتدارجاوید


سیاسی بیانات


بادشاہی زمانے میں ہاتھی سوار کو فیل بان کہا جاتا تھا کہ وہ اس طاقتور ترین جانور پر سواری کرتے تھے۔ان کے اشارے پر ہی ہاتھی صاحب حرکت فرما سکتے تھے ان کو مہابت بھی کہا جاتا تھا۔ہاتھی کو سیدھا رکھنے کے لیے مہابت کے پاس چابک یا چھڑی نہیں ہوتی ایک سوآ ہوتا ہے جسے آنکس کہتے ہیں اورموقع محل کے مطابق مہابت اسے ہاتھی کی موٹی گردن میں کھبوتا ہے ۔اس سے ہاتھی کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اپنے سیاست دانوں کو بھی سیاست بان کہنا زیادہ مناسب ہے۔ آئندہ کالموں میں ہم ان کو انہی الفاظ سے
جمعرات 08  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

تذکرے

هفته 03  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
کہا جاتا ہے تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے۔اور یہ بھی کہ سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع دیتی ہے۔آئن سٹائن نے کیا خوب کہا تھا کہ بیوروکریسی کامیابی کی موت ہے۔ہمارے ممدوح نے پہلے قول کی تصدیق کی اور دوسرے کی نہیں کی۔تعلیم اور بیوروکریسی ان کے شعبے تھے وہ دونوں شعبوں کو ساتھ لے کر چلے۔بیوروکریسی اور تعلیم دونوں شعبہ ہائے حیات میں توازن کی عمدہ مثال سید افسر ساجد ہیں۔ سید افسر ساجد نے شہرت اور عزت ان دونوں شعبوں سے ہی پائی جہاں انہوں نے بالترتیب چھبیس اور اٹھائیس سال گزارے۔چھبیس سال وہ بیوروکریسی کے اہم عہدوں
مزید پڑھیے


اقوال ِ استاد

جمعرات 01  ستمبر 2022ء
اقتدارجاوید
قول کا جمع صیغہ قوال ہے یا اقوال مجھے معلوم نہیں ہے۔ مگر سچ مانیے قوّال کا قول ہی اقوال کہلاتا ہے۔اقوال ِ زرّیں، زرّیں رقم کے اقوال ہوتے ہوں گے۔ استاد معمار مستقبل کا ہے، باتیں ماضی کی کرتا ہے۔ تعلیم و تربیت کبھی استاد کی بھی ذمہ داری ہوتی تھی۔احمد ندیم قاسمی استاد شاعر تھے اور منصورہ احمد بہت بڑی استاد۔کبھی استاد زمزہ توپ ہوتا تھا۔آج کل طوطا توپ ہے۔ عدم کے بارے میں کہا جاتا تھا اتنا بڑا عدم۔استاد مستقبل کی باتیں بتا سکتا ہے کیونکہ اسے علم ہوتا ہے اس کی آدھی کلاس فیل ہونے والی ہے۔استاد
مزید پڑھیے


لَولی (LOVELY) اٹلی پہنچ چکا ہے

جمعرات 25  اگست 2022ء
اقتدارجاوید
ڈنکی روٹ پر نکلے ہوئے باقر کو تیسرا سال ہے۔وہ ابھی راستے میں ہے۔ وہ ستر پچھہتر لڑکوں کے ساتھ یورپ پہنچنے کا خواب لے کر نکلا تھا۔اس کے ساتھ جانے والے سارے ناکام، نامراد واپس لوٹ آئے ہیں۔ان میں بہت سارے ذہنی مریض ہیں اور روزمرہ کی زندگی اور روزمرہ کے امور تک انجام دینے سے قاصر اور زیر علاج ہیں۔ بہت سے ایسے بھی ہیں جو دوبارہ رقم کا بندوبست کر کے ڈنکرز کے ذریعے اسی ڈنکی روٹ پر نکل گئے ہیں۔ باقر تین سال سے ترکی کے شہر استنبول میں ایک مہربان ترک کے گھر مقیم ہے۔ اس
مزید پڑھیے


امپائر نامہ

منگل 23  اگست 2022ء
اقتدارجاوید
کرکٹ محنت شاقہ سے اور شاعری محنت فاقہ سے آتی ہے۔کرکٹ ایک بادشاہی کھیل ہے شاعری ایک درباری وصف ہے۔امپائر دن میں ایک آدھ اشارہ بھی کرتا ہے۔امپائر اچھے خاصے ہنیگر کے طور پر کام آ سکتا ہے۔امپائر کے اشاروں سے اشاروں کی زبان بنی تھی۔ایمپائر کھانا بھی کھاتا ہے سوتا بھی ہے۔وہ ہمیشہ کرکٹ کے میدان میں کھڑا نہیں رہتا۔ کرکٹرز کہتے ہیں اقبال نے جو کہا تھا سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا وہ درس انہوں نے امپائرز کو ہی دیا تھا کسی اور پاکستانی ادارے کو نہیں۔ امپائر کا اندازہ درست اور سیاستدان کا اندازہ زیادہ
مزید پڑھیے



سیاست کے چوہدری

جمعه 19  اگست 2022ء
اقتدارجاوید
چوہدری اسے کہتے ہیں جس کا حکم چاروں طرف چلتا ہو۔چوہدری یوں تو بنگال تک پھیلے ہوئے ہیں کہ محمد علی بوگرہ بھی اصلی تے خاندانی چوہدری تھے۔ مگر جب سیاست کے چوہدریوں کا ذکر ہو تو یقین ہو جاتا ہے کہ بات گجرات کے چوہدریوں کی ہو رہی ہے۔ اگر چوہدری ہونے کا کوئی انتخابی نشان بن سکتا تو ان گجرات کے چوہدریوں پر ہی سجتا۔ مگر اصل چوہدری وجاہت حسین ہے ۔گجرات کی قلم رو چوہدری وجاہت کے ہاتھ میں ہے۔البتہ سیاسی سیادت اب باقاعدہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔جب چوہدریوں میں بٹوارہ ہوتا ہے تو
مزید پڑھیے


کلینیکل موت

بدھ 17  اگست 2022ء
اقتدارجاوید
میثاق ِ جمہوریت ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان آج سے سترہ سال قبل 2006 میں ہوا۔ اس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے نہ صرف ملک بلکہ اس سے باہر بھی شادیانے بجائے گئے اور اسے ایک تاریخی اقدام قرار دیے جانے کا بیانیہ تیار کیا گیا۔دانشوروں کی ایک کھیپ نے اسے قائد اعظم کے میثاق ِ لکھنو جتنا اہم قرار دیا۔ کہا گیا کسی بھی طالع آزما کا راستہ ہمیشہ کے لیے روک دیا گیا ہے۔ اس نام نہاد میثاق کے عقب میں بظاہر یہ سوچ کارفرما تھی کہ دو مقبول ترین جماعتیں اب باہمی مناقشت،
مزید پڑھیے


مقابلہ

جمعه 12  اگست 2022ء
اقتدارجاوید
وطن عزیز کا پہلا متفقہ آئین چودہ اگست تہتر کو نافذ ہوا اور پانچ جولائی ستتر کو اسے معطل کر دیا گیا۔یہ ٹھیک تین سال آٹھ ماہ عرصہ ہے۔ذوالقار علی بھٹو نے بطور منتخب وزیر اعظم نے اتنا عرصہ ہی حکومت کی ہے۔انہیں اقتدار تو سقوط ِ ڈھاکہ کے فورا بعد پیش کر دیا گیا مگر ان کی آئینی مدت یہی چار سال سے کم کا عرصہ ہے۔اصولاََبھٹو کو اقتدار سنبھالنے کے بعد انتخاب کروانے چاہییں تھے کہ ان کو مینڈیٹ متحدہ پاکستان کے دور میں ملا تھا۔ وزیر اعظم وہ صرف سابقہ متحدہ پاکستان کے مغربی صوبے
مزید پڑھیے


اقوال ِ برادر

جمعرات 11  اگست 2022ء
اقتدارجاوید
بھائیکسی کو بھائے یا نہ بھائے وہ بھائی ہی رہتا ہے۔ جب بھائی کو بادشاہی ملتی ہے تو دوسرے بھائی سجدہ کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ ایک بھائی منا بھی ہوتا ہے اس کو کہتے ہیں لگے رہو منا بھائی۔ بھائی بھائی ہوتا ہے خواہ اسماعیلی ہو یا بہائی۔ شادی سے پہلے تک بھائی بھائی ہی ہوتا ہے۔ چھوٹا شادی کے بعد بھائی نہیں دیور ہو جاتا ہے اور بڑا جیٹھ۔بھائیوں کی بہت ساری اقسام ہیں مگر برادران ِ یوسف سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ پنجابی میں بھرجائی کا مطلب تو بھابھی ہے مگر اس کا لغوی مطلب ’’ بھائی کی جگہ‘‘ ہے۔بھائی
مزید پڑھیے


پوسٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہائوالدین

جمعرات 04  اگست 2022ء
اقتدارجاوید
2017ء کی مردم شماری کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کی کل آبادی سترہ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ پورے ضلع میں ایک پوسٹ گریجوایٹ کالج ہے۔ یوں تو ضلع میں بہت ساری پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس ہیں اور دوسری سہولیات کے ساتھ ان کے پاس پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی ہے۔ یوں بچوں کے والدین کو یک گونہ اطمینان حاصل ہے۔ مگر ایک سرکاری پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبا اور طالبات کے لیے اس قسم کی’’عیاشی‘‘ کا تصور بھی محال ہے۔بچیوں کو عام ٹرانسپورٹ کے ذریعے کالج تک پہنچنا پڑتا ہے۔ سڑکوں کی ناگفتہ بہ صورت حال
مزید پڑھیے








اہم خبریں