Common frontend top

اقتدارجاوید


ہزار آدمی


عین عید قربان کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا صاحب نے کہا اگر ایک ہزار آدمی پھانسی چڑھا دیے جائیں مطلب ہے بکروں کی طرح قربان کر دئیے جائیں تو اس غریب ملک کے حالات درست ہو جائیں گے۔اردو زبان میں غریب کے مترادفات میں " بیچارہ" مناسب ترین ہے۔ غریب کو اردو دان طبقہ اور معنوں میں لیتا ہے۔انگریز اسے Poor کہہ کر اپنا مطلب ادا کر لیتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ انگریزوں میں ایک ہزار لوگوں کی بلی چڑھانے کا تصور ہی نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مارنا ہو تو اپنے ممالک سے باہر
پیر 10 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

لکی پاکستانی سرکس

منگل 04 جولائی 2023ء
اقتدارجاوید
شہر میں داخل ہوا تو ہونقوں کی طرح ادھر ادھر دیکھنے لگا۔جہاندیدہ لوگوں نے دور سے ہی مجھے دیکھ لیا کہ کام کا دانہ ہے۔ فوراً مظہر کا شعر یاد آ گیا مسّی پھیکی کاجل پھیلا کان کا ڈھیلا بالا ہے مظہر ہم بھی تاڑ گئے کچھ دال میں کالا کالا ہے ایک صاحب بڑے کایاں سے لگتے تھے میرے قریب آئے اور پوچھا کیا آپ شہر میں نئے آئے ہیں۔ جب انہیں بتایا کہ آپ کا اندیشہ یا اندازہ درست ہے تو کہنے لگا کیا آپ نے غیر ملکی سیاح کا سفر نامہ پڑھا ہے۔عرض کیا پڑھا ہے مگر اب خود
مزید پڑھیے


آج کا افسانہ نگار

جمعه 23 جون 2023ء
اقتدارجاوید
شاعری میں بھرتی کا شعر نہیں چلتا مگر افسانہ نگار کا واسطہ ہی بھرتی سے پڑتا ہے۔افسانہ نگار کا اصل امتحان افسانے کے اس مواد سے ہے جو مضمون مافیہ کے گرد بْنا جاتا ہے۔افسانہ افسانہ نگار کے بھرتی کے خیالات سے بنتا ہے۔یہی اس کی خلاقیت کا امتحان ہے۔شعر کی طرح افسانے کا مرکزی خیال تو عین آمد کا ہی محتاج ہے مگر اسے مکمل افسانہ نگار ضمنی واقعات سے کرتا ہے۔ فرض کریں ایک افسانے میں دو کردار یونیورسٹی میں ملتے ہیں اب افسانہ نگار کے لیے لازم ہو گیا کہ وہ اس یونیورسٹی کے بارے میں یا اس
مزید پڑھیے


بجلی کے ایک بل کی کہانی

اتوار 18 جون 2023ء
اقتدارجاوید
یہ کہانی 179 یونٹ والے بل کی ہے۔اس بل کا صارف کون ہے اور اس کی اس بل کو ادا کرنے کی صلاحیت ہے بھی یا نہیں فی الحال ایک طرف رکھتے ہیں۔فی الحال صرف توجہ اس پر مرکوز کرتے ہیں کہ ایک سو اناسی یونٹ کے بل میں پورے بل کی رقم کیا بنتی ہے اور بجلی کے اخراجات کتنے ہیں؟۔ اور اس پر ٹیکس یا محصولات کتنے ہیں۔یہ ٹیکس کیا حکومت پاکستان وصول کر رہی ہے یا اس کا متعد بہ حصہ کسی اور ادارے کی جیب میں جا رہا ہے۔کیا وہ ادارہ حکومت پاکستان سے الگ کوئی
مزید پڑھیے


ادبی ڈنکی روٹ

جمعه 09 جون 2023ء
اقتدارجاوید
پنجاب، پنجابی زبان اور پنجابی ادب لازم و ملزوم ہیں۔اقوام ِ متحدہ نے بہت ساری زبانوں کا اس صدی میں ختم ہونے کا بتا رکھا ہے.ہمارے ملک میں ستتر زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں اڑسٹھ مقامی اور آٹھ غیرملکی ہیں۔حیرت ہے کہ ہم بدیسی زبانوں کے مقابلے میں اپنی زمین سے اٹھنے والی زبانوں کو درخور ِاعتنا ہی نہیں سمجھتے۔پنجابی کو لیجیے کہ اس کے بولنے والوں نے ہی اس کی دشمنی کا حق ادا کیا ہے۔اقوام متحدہ نے پرائمری لیول کی تعلیم ماں بولی میں دینے کا کہا ہوا ہے۔مگر برا ہو اس سسٹم کا جس میں ہماری
مزید پڑھیے



ارشادات ِ عالیہ

هفته 03 جون 2023ء
اقتدارجاوید
مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ" نون لیگ کے پاس نظریاتی لوگ ہیں"۔ اس کی سب سے بڑی مثال میں خود ہوں۔میری ساری زندگی ایک نظریے کے لیے وقف ہے۔ ن لیگ میں باقی سارے لوگ بھی نظریاتی ہیں۔ہمارے نظریے کے سامنے ہیگل، روسو، جان لاک، کانٹ اور مارکس جیسے نظریہ سازوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ہمارا ایک ایک آدمی ان سارے مغربی نظریہ سازوں سے چار پیر آگے ہے۔ شکر ہے کہ وہ ہم سے پہلے اس جہان سے انا للہ ہو گئے ورنہ وہ سارے فلاسفرز آ کر ہماری بیعت کر لیتے۔اسی
مزید پڑھیے


Brothers day

پیر 29 مئی 2023ء
اقتدارجاوید
ہر سال اکتیس مارچ کو رزلٹ آتا تو امید جاگ جاتی اس دفعہ ابا جی نئی کلاس کے لیے نئی کتب لے کر دیں گے۔نئے سال اور نئی جماعت میں جانے کی خوشی بھی انوکھی تھی تاہم ہمیں زیادہ خوشی نئی کتابوں خریدنے میں ہوتی تھی۔ ابا جی کسی ایک بڑے بھائی کو کہہ دیتے کہ شہر جا کر ہمارے لیے نئی کتابیں خریدنے کے لیے ساتھ جائے۔ہمارے لیے وہ دن عید کے دن سا ہوتا۔نئے کپڑے پہن کر صبح سویرے تیار ہو جاتے۔ہمیں لگتا بڑے بھائی کیسے آرام سے اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔کب ہم سائیکل پر
مزید پڑھیے


نیر کے بسکٹ

منگل 23 مئی 2023ء
اقتدارجاوید
وادی ِجن کے بعد گروپ کے چند دوستوں کے ساتھ قلعہ خیبر جانے کا پروگرام تھا۔ہمارے دوست رضوان، کرنل شاہد، انجینئر بشیر اور ظہور انجنئیر تو تیار نہیں تھے تا ہم اپنے ٹؤر آپریٹر کے ساتھ خیبر جانے پر رضامندی ظاہر کر چکے تھے۔ٹور آپریٹر بہت کایاں آدمی تھے۔ان کے دو بیٹے بھی ان کے ساتھ تھے۔ وہ ان سے بھی دو پیر آگے تھے۔ہم ان کو اپنے خفیہ نام سے یاد کرتے تھے۔ان کے سامنے بھی ان کے خفیہ نام لیتے تو ان کو خبر نہ ہوتی۔وہ تینوں باپ بیٹا عربی توپ پہنتے تھے۔سو ہم چھوٹے بیٹے
مزید پڑھیے


تصور ِ شعر

جمعرات 18 مئی 2023ء
اقتدارجاوید
تصور ِ شعر میں بنیادی اہمیت اس تصور کی ہے جو ایک تصویر کا حامل ہے۔ اسے امیج سازی کہنا بہتر ہے۔امیج یا تصویر کا تصور وہ بنیادی خاکہ ہے جس پر شعر نے تعمیر ہونا ہے۔امیج واضح ، غیر مہمل ، کنکریٹ اور Tangible ہونے کے اوصاف رکھنے کی وجہ سے شعر کی ساخت کو قوت فراہم کرتا ہے اور قاری کا ذہن اس امیج کو بآسانی دوبارہ خلق کر سکتا ہے۔قلمِ عفو ، صحرائے قرار، غبارِ عشق، دشتِ ہوس جیسی تراکیب غزل کے قاری کے لیے آسانی سے سمجھ آنے والی ہیں۔ مگر ان کو ذرا نزدیک
مزید پڑھیے


بین السطور

بدھ 10 مئی 2023ء
اقتدارجاوید
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ " عمران خان بار بار حاضر سروس افراد پر من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ پرویز الہٰی کے دور میں عمران خان نے من گھڑت ثبوت بنانے کی بھی کوشش کی"۔ جب کہ میں اور میرے ممدوحین صرف" گھڑت " ثبوت بناتے ہیں۔کبھی کبھی تن گھڑت ثبوت بھی بنا لیے جاتے ہیں مگر من گھڑت ثبوت کبھی نہیں بنائے۔البتہ جہاں تک الزامات لگانے کا تعلق ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔لیکن میں اتنا یقین سے کہہ سکتا ہوں جب تک سانس ہے مطلب
مزید پڑھیے








اہم خبریں