Common frontend top

سعدیہ قریشی


تصویر ادھوری رہتی ہے !


رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی تصویر ادھوری رہتی ہے ،کہیں نہ کہیں اس میں موجود کمی اور کجی کی ٹیڑھ ہمیں چھبتی ضرور ہے۔ مارچ کے آغاز میں بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین پری ویڈنگ تقریبات نے پوری دنیا میں ایک تہلکہ مچادیا۔ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی اس کا کافی چرچا رہا۔ بہت سی پوسٹیں ایسی نظر سے گزریں کہ ہمارے نوجوان آہیں بھرتے دکھائی دیے کہیں لکھا تھا بندہ اتنا امیر تو ہو کہ مارک زکر برگ اور ایلون مسک کو شادی
بدھ 06 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

سماج آتش فشاں کے دہانے پر ہے

اتوار 03 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
شدت پسندی کا ہر ممکن اظہار ، رواداری کا فقدان اور اعلی اخلاقی اقدار سے دوری ایک بڑا سماجی مسئلہ بن کر سامنے آرہا ہے ۔لاہور کے اچھرہ بازار میں جس طرح ایک خاتون کو بدترین انداز میں ہراساں کیا گیا یہ اس حوالے سے تازہ ترین واقعہ ہے۔ جس شخص نے لوگوں کو اکسایا اس کا ایک انٹرویو دیکھا اور مجھے حیرت تھی کہ اسے یہ تماشا لگانے اور عورت کو ہراساں کرنے پر رتی برابر شرمندگی نہیں۔ اس شخص کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ متاثرہ خاتون سے ویڈیو میں جو معافی منگوائی گئی تھی اس کے پیچھے کون
مزید پڑھیے


مستنصر حسین تارڑ: تخلیق کا بہتا دریا!

جمعه 01 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
آج یکم مارچ ہمارے محبوب لکھاری اور اردو ادب کے قد آورنثر نگار جناب مستنصر حسین تارڑ کا جنم دن ہے۔گاہے حیرت ہوتی ہے کہ تارڑ صاحب نے اپنی زندگی میں کئی متنوع کردار کس کامیابی سے نبھائے۔ ٹی وی پرسن کی حیثیت سے انہوں نے ٹی وی میزبانی کے ایک نئے ذائقے سے پاکستانی قوم کو متعارف کرایا جس کا آج تک کوئی ثانی نہیں۔ مستنصر حسین تارڑ ان گنے چنے ادیبوں میں شامل ہیں جو جتنا اچھا لکھتے ہیں اتنا ہی اچھا بولتے ہیں۔ پاکستان کے لاکھوں لوگ ان کی آواز سے اتنی ہی
مزید پڑھیے


ابن مریم ہوا کرے کوئی

بدھ 28 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
سپرنگ از ان دا ائیر والی کیفیت کے مصداق ماہ فروری کے آخری دن مارچ میں آنے والے عالمی یوم خواتین بازگشت سے بھرے ہوتے ہیں اور عورت کے وجود کی اہمیت اور زندگی میں اس کی شراکت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک سیلیبریشن کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اسے حسن اتفاق کہیے کہ اس فضا میں مریم نواز شریف نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی کا حلف اٹھایا ہے۔ وزیراعلی کی حیثیت سے انہوں نے نپی تلی اور متوازن تقریر کی۔ اپنی گزشتہ تقریروں کے برعکس انہوں نے اپنے لہجے کو نرم
مزید پڑھیے


دوسرا کوئی راستہ نہیں!

اتوار 25 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
الیکشن کے بعد کھینچا تانی کی فضا ،دھاندلی، احتجاج اور بے یقینی کے ماحول میں بالآخر پنجاب اسمبلی کے نئے منتخب ارکین نے حلف لیا۔حلف کے الفاظ سنتے ہوئے میں سوچ رہی تھی کہ اے کاش حب الوطنی کی اعلی اقدار کے خوبصورت جذبوں میں گندھے ہوئے حلف کے الفاظ اسمبلیوں میں آنے والوں کے دلوں پر بھی اثر کریں۔ جتنے خوبصورت اعلی انسانی اور اخلاقی اقدار سے مزین الفاظ اور جملے ہمارے یہاں تواتر سے بولے جاتے ہیں شاید ہی کہیں ان کا استعمال اس طرح سے ہوتا ہے مگر المیہ یہ ہے کہ اقوال کا یہ سنہرا پن عمل
مزید پڑھیے



مادری زبان سے دوری :بے شناخت ہونے کا خلا!

جمعه 23 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
مرحوم منو بھائی کی بات یاد آتی ہے جو کہا کرتے تھے کہ دن ان کے منائے جاتے ہیں جن کی شام ہوچکی ہو۔اسی لیے ہم کبھی سیاست ،فیس بک، ٹوئٹر، سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کا دن نہیں مناتے کیونکہ ہم تو پہلے ہی ان میں غرق ہیں۔ہمیں دن منانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو ہم ماں بولی کا دن مناتے ہیں جسے ہم فراموش کر چکے ہیں۔21 فروری کو ماں بولی کا دن منایا جاتا ہے۔ مادری زبان کی تسلیم شدہ تعریف یہ ہے کہ بچہ اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں میں جو زبان سنتا
مزید پڑھیے


ادبی جریدے اور ان کی اہمیت

بدھ 21 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
برسوں بعد اگر آپ کی ایک نظم کسی اونچے ادبی رسالے میں شائع ہوئی ہو اور آپ کو اس نظم کا پہلا فیڈ بیک توصیفی کلمات کی صورت اردو اور عربی ادب کے ممتاز محقق، شاعر جناب خورشید رضوی صاحب کی طرف سے عطا ہو تو پھر آپ کا دن بن جاتا ہے۔اس سے مجھے ادبی جریدوں میں شائع ہونے کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوا اور ایک واقعہ بھی یاد آیا ۔ اس واقعے کے راوی ممتاز شاعر اور باکمال کالم نگار ہیں، جنہوں نے ایک آفیسر شاعر سے کہا کہ آپ ادبی رسالوں میں بھی اپنی نگارشات بھیجا
مزید پڑھیے


ڈیڈ لاک نہیں مکالمہ ، میدان نہیں ایوان!

اتوار 18 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
سیاسی حالات کا سورج سوا نیزے پر ہے ہم روز ایک فیصلہ کن موڑ سے گزرتے ہیں۔روز ایک بحرانی کیفیت ہمیں گھیر لیتی ہے۔ہر روز مورخ ہمیں تاریخ کے نازک اور مشکل دوراہے پر دیکھتا ہے۔سیاسی حالات کی گرما گرمی میں فروری جیسے دھیمے اور خوبصورت مہینے کو بھی تمازت سے دوچار کر رکھا ہے۔ وطن عزیز باقاعدہ ایک سیاسی اکھاڑا بن چکا ہے جہاں سیاست کے ماہر کھلاڑی بڑی مہارت چالاکی اور دور اندیشی سے اپنے اپنے سیاسی داؤ کے اس مار رہے ہیں اور ہر شخص کسی وننگ موو کا خواہش مند ہے مگرسیاست کی اس تماشا
مزید پڑھیے


سیاسی شعور اہم مگر سیاست ہی زندگی نہیں

بدھ 14 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
کچھ لوگوں نے سیاست اور سیاسی وابستگی کے ہر ممکن اظہار کو اپنی زندگی کا مرکزہ بنا رکھا ہے۔ایسے لوگ زندگی میں صرف تفریق اور تقسیم کو ہی ہوا نہیں دیتے بلکہ غیر شعوری طور پر اپنی زندگیوں کو بھی بے سکونی سے دوچار کیے رکھتے ہیں۔ 2016 میں امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک بڑا ہی دلچسپ سروے ہوا کہ انتخابات کے موسم میں سیاسی وابستگیوں کے حوالے سے جذباتی لوگوں کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ بڑھ جاتا ہے۔یہ ریسرچ امریکہ کے ایک ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئی۔ کم و بیش چار ہزار لوگوں کا سروے کیا گیا
مزید پڑھیے


سعد رفیق اور ثمر بلور آپ کا شکریہ !

اتوار 11 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
الیکشن کے نتائج حیران کن طور پر تخمینوں اور اندازوں سے مختلف نکلے۔ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کے سپورٹر اور ووٹر نے جس جوش و خروش اور جس جذبے سے انتخابات میں حصہ لیا وہ قابل تعریف ہے۔اس کمٹمنٹ کا نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ اس وقت آزاد امیدوار پاکستان کے انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی نسبت سب سے زیادہ کامیاب ہوئے ہیں۔ ان آزاد امیدواروں میں بیشتر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہیں۔الیکشن سے پہلے کیے جانے والے انداز تخمینے اور سروے پاکستان مسلم لیگ نون کے لیے
مزید پڑھیے








اہم خبریں