Common frontend top

قومی خبریں


منحرف ار کان کا ووٹ حکومت کو کاسٹ پر ہی تسلیم ہو گا:چوہان

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور (وقائع نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی و نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہہ منحرف ار کان کا ووٹ صرف حکومت کی طرف کاسٹ ہونے پر ہی تسلیم ہو گا، گو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری منشاء کے مطابق نہیں آیا لیکن پارٹی نے اس کے سامنے سر تسلیم خم کیا۔ ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی یہ فیصلہ آیا، کاش ہماری طرف سے دائر کردہ
مزید پڑھیے


عمران ابھی پیچھے نہیں ہٹے ، ایک پوزیشن لی ہے : اوریا مقبول جان

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ ایک پوزیشن لی ہے ،جس فیصلے پر انہیں مایوسی ہوئی ، یہ فیصلہ کسی لا گریجوایٹ کا لکھا ہوا نہیں لگتا۔چینل92نیوز کے پروگرا م’’کراس ٹاک‘‘میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہہوسکتا ہے کہ فیصلے میں تفصیل سے بات آئی ہو،ان کو کوئی وجہ بتانی چاہئے تھی کہ آپ 69کا بیرئیر کیوں کراس کررہے ہیں۔پھر وہ باقاعدہ ہدایات دے رہے ہیں کہ سپیکر یہ کریگا۔یعنی آئندہ سے اسمبلی کا اجلاس بلانا ہو گا تو
مزید پڑھیے


امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کرونگا: وزیراعظم: کل احتجاج کی کال

هفته 09 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدم اعتماد کی شکل میں باہر سے مداخلت کی گئی،امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، عوام لیکر آئے اور انہی کے ساتھ مجھے آنا ہے ،عوام میں نکلوں گا،سپریم کورٹ کے کون سے فیصلے اچھے اور کون سے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں سب جانتے ہیں،اتوار کو عشا کے بعد آپ سب نے نکلنا ہے اور پرامن احتجاج کرنا ہے ، اب این آر او ٹو ہوگا، یہ میچ فکس کرکے عوام میں جائیں گے ،
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی اجلاس آج ، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ،ریڈ زون سیل : قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

هفته 09 اپریل 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، خبر نگار خصوصی ،92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں )سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10بجے ہو گا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے ،اس سلسلے میں اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے ، ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ،اپوزیشن نے قاسم سوری کیخلاف بھی عدم اعتماد جمع کر ا دی۔تفصیلات کے مطابق چھ نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت
مزید پڑھیے


عمران نے عدم اعتماد کی کامیابی کا پیشگی اعلان کردیا،شوق سے عوام میں جائیں :اپوزیشن: یوم تشکر منایا ، ریلیاں

هفته 09 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( ،مانیٹرنگ ڈیسک ،92 نیوز رپورٹ ،نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان نے عدم اعتماد کی کامیابی کا پیشگی اعلان کردیا،شوق سے عوام میں جائیں ۔اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں ، خط عوام کو دکھائیں ،اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں صرف خودغرض ہے ،اقتدارکھونے کے غم میں عمران پارلیمنٹ، آئین اورعدالت پر حملے کررہاہے ، مہنگائی،بیروزگاری،بھوک،نفرت پھیلانے والے شوق سے عوام میں جائیں جبکہ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد آج انشاء اﷲ پاکستان
مزید پڑھیے



اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار: ایف آئی اے افسروں کیخلاف 30روز میں تحقیقات کا حکم

هفته 09 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پی بی اے وغیرہ کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022ء کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے کہا پیکا ترمیمی آرڈی نینس کا نفاذ غیر آئینی ہے ، اس لئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔جمعہ کو سماعت کے دوران درخواست گزار رضوان قاضی اپنے وکیل عادل عزیز قاضی کے ہمراہ جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ، ڈائریکٹر ایف آئی اے بابر بخت قریشی اور دیگر عدالت میں پیش
مزید پڑھیے


عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ،ڈٹ کر ساتھ دیں گے :عثمان بزدار

هفته 09 اپریل 2022ء

لاہور (وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے ، ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان قوم کے متفقہ لیڈر ہیں اور قوم عمران خان کو ہی حکمران کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے ۔وزیراعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ، ڈٹ کر ساتھ دیں گے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نہ کوئی وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر آیا اور نہ آئے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کے
مزید پڑھیے


رولنگ کالعدم: قومی اسمبلی، کابینہ بحال، تحریک عدم اعتماد پرکل ووٹنگ؛ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار،92نیوزرپورٹ،این این آئی)سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ آئین سے متصادم قراردے کر کالعدم قرار دیدی جبکہ قومی اسمبلی اوروفاقی کابینہ بحال کردی۔سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجربینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعدکئے جانیوالے وزیر اعظم کے تمام اقدامات اورصدرمملکت کااسمبلی تحلیل کرنے کافیصلہ بھی کالعدم قراردیدیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پانچویں روز از خود نوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل تھے ۔آٹھ
مزید پڑھیے


بدقسمت فیصلے سے سیاسی بحران بڑھ گیا: حکومت، اپوزیشن کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ۔اپنے ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہا فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا ،بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ، ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے ۔وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا عمران خان کا بیانیہ جیت گیا اور اپوزیشن ہار گئی،آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کو بھی پتہ لگ جائے گا کہ عوام میں بیرونی سازش کی کٹھ پتلیوں اور
مزید پڑھیے


الیکشن کیلئے تیار، آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا: عمران خان

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا میں نے آج کابینہ اور پا رلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا اور شام کو قوم سے خطاب بھی کروں گا۔انہوں نے کہا قوم کے لئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ سے آخری گیند تک پاکستان کے لئے لڑتا رہوں گا۔قبل ازیں وزیراعظم نے 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں جب تک ہم ایلیٹ سسٹم نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں