Common frontend top

قومی خبریں


روزنامہ 92نیوز فورم: سیاسی عدم استحکام پرسرمایہ کاروں نے پیسہ نکال لیا تو ڈالر کی قیمت بڑھی : معاشی ماہرین

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )معروف معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے قراردیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحام پرسرمایہ کاروں نے پیسہ نکال لیا تو ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ملک میں جونہی سیاسی استحکام آ ئیگا توڈالر بھی قابو میں آ جائیگا ۔ روزنامہ 92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے معروف معاشی ماہر عابد سلہری نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک تو یہ وجہ ہے کہ اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے ۔سٹیٹ بینک نے شرح سود کو اڑھائی فیصد بڑھایا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی حکومت کا آج آخری دن،اب آپشن صرف جماعت اسلامی: سراج الحق

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا آج آخری دن ہے جبکہ ابھی سے اپوزیشن نے گند ڈالنے کے الزامات لگانے شروع کر دیئے ہیں۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے اب عوام کے پاس آپشن صرف جماعت اسلامی ہے ۔ گزشتہ روزمنصورہ کی مرکزی مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور ٹاؤن شپ لاہور میں تقریب افطار میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمران اشرافیہ کا وتیرہ بن چکا کہ ایک دوسرے پر الزامات لگاؤ، ملک لوٹو اور عوام کو بے وقوف بناؤ۔وزیراعظم امریکہ مخالف ہونے کی
مزید پڑھیے


ریٹائرڈ یونیورسٹی افسر کے گھر ڈاکہ، بیٹیوں کے جہیز کے 36لاکھ نقد،زیور لے گئے

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(کر ائم رپو ٹرر)لاہورمیں پولیس غائب جبکہ ڈاکو اور چور متحرک، 24 گھنٹوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں 3 ڈاکو پنجاب یونیورسٹی کے ( ر) آفیسر محمد طارق کے گھر گھس کر 2 بیٹیوں کے جہیز کے لیے جمع 36 لاکھ روپے نقدی، 16 تولے زیور اور دیگر سامان لے گئے اس دوران ڈاکو(ر) آفیسر طارق کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ۔باٹا پور میں چور ارحم کے گھر سے 2 لاکھ نقدی لے اڑے
مزید پڑھیے


6ہزار فٹ کی بلندی پر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور (نیٹ نیوز) رافیل زگنو بریدی نامی شخص نے 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرد یا۔ سوشل میڈیا پر رافیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے ، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رافیل گرم ہوا والے دو غباروں کے درمیان بندھی رسی پر کسی سہارے کے بغیر چل رہے ہیں، انہوں نے ماہرانہ طریقے سے رسی پر اپنا توازن برقرار رکھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ رافیل نے 6ہزار 236فٹ کی
مزید پڑھیے


عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہونگا: جلیل شرقپوری

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے ۔نئے انتخابات ہی بہتر راستہ تھا۔
مزید پڑھیے



فلسطین پرعمرا ن خان کاموقف قابل ستائش:امام مسجداقصیٰ

هفته 09 اپریل 2022ء
اسلام آباد (92نیوز رپورٹ)وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ الصبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی ۔ امام مسجد اقصیٰ نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ فلسطین سے متعلق غیر متزلزل موقف قابل ستائش ہے ،عمران خان کی طرح واضح الفاظ میں کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فلسطین کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ میں موثر آواز بلند کی۔فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کی حمایت کا قرض دعائوں کی صورت میں ادا کررہا ہے ۔امام الشیخ عکرمہ الصبری نے کہا
مزید پڑھیے


کورونا کومسلسل پانچویں روز بھی شکست،مزید کوئی موت نہ ہوئی

هفته 09 اپریل 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور(رپورٹنگ ٹیم،نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مسلسل پانچویں روز بھی کوئی فردجاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی مجموعی تعداد30361ہی رہی ۔ وزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27003کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.56فیصد رہی، کورونا کے 141نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس9223ہو گئے ،280مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید116مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 40نئے کیس سامنے آگئے ۔ کورونا کے باعث مزید
مزید پڑھیے


فروری22ئ: چمڑے کے ملبوسات کابرآمدی حجم4 ارب تک بڑھ گیا

هفته 09 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں فروری 2022ء کے دوران 18 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 4 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2021ء کے دوران لیدر گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 3.5 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح فروری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2022ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 50 کروڑ روپے یعنی 17.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


بیساکھی میلہ:2200 بھارتی سکھ یاتریوں کوویزا جاری

هفته 09 اپریل 2022ء
اسلام آباد(صباح نیوز)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بیساکھی تقریبات کے موقع پر سالانہ میلے میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو 2200 سے زائدویزے جاری کئے ہیں ۔یہ میلہ رواں ماہ بارہ سے اکیس اپریل تک پاکستان میں ہوگا ۔ دفترخارجہ کے مطابق یہ ویزے 1974 کے مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت جاری کئے گئے ۔نئی دلی میں جاری کئے گئے یہ ویزے ان تقریبات میں شرکت کے لئے دیگرممالک سے آنیوالے سکھ یاتریوں کے علاوہ ہیں۔اڑھائی ہزارسے زائدسکھ بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے اگلے ماہ
مزید پڑھیے


فیفا ورلڈ کپ2022ء کیلئے فٹ بال سیالکوٹ میں تیار کیا جائیگا

هفته 09 اپریل 2022ء
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ میں کھیلا جانے والا فٹ بال سیالکوٹ میں تیار کیا جائیگا جس سے پاکستان کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہو گا ،تفصیلات کے مطابق قطرمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022میں کھیلا جانے والا فٹ بال سیالکوٹ کی ایک بڑی فرم تیار کررہی ہے جس میں کام کر نے والے کاریگر دن رات فٹ بال کو عالمی معیار کے مطابق تیار کر نے میں مصروف ہیں ، اس حوالے سے صدر ایوان صنعت و تجارت میاں عمران اکبر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے آرڈر سیالکوٹ کو ملنا اتنہائی فخر
مزید پڑھیے








اہم خبریں