لاہور(کر ائم رپو ٹرر)لاہورمیں پولیس غائب جبکہ ڈاکو اور چور متحرک، 24 گھنٹوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں 3 ڈاکو پنجاب یونیورسٹی کے ( ر) آفیسر محمد طارق کے گھر گھس کر 2 بیٹیوں کے جہیز کے لیے جمع 36 لاکھ روپے نقدی، 16 تولے زیور اور دیگر سامان لے گئے اس دوران ڈاکو(ر) آفیسر طارق کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ۔باٹا پور میں چور ارحم کے گھر سے 2 لاکھ نقدی لے اڑے ،نصیر آباد میں قیصر کے گھر سے 4لاکھ 75 ہزار نقدی طلائی زیورات ،فیکٹری ایریا میں مزمل کی دکان سے 32ہزار نقدی، بادامی باغ میں شہباز کی دکان سے 17 ہزار نقدی۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں عثمان سے 76 ہزار اور موبائل ،رائیونڈ سٹی میں خادم حسین سے 33 ہزار نقدی ،اقبال ٹاون میں اطہر سے 22 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔راوی روڈ نشتر کالونی سے رکشے ،گلبرگ سے کار،سبزہ زار ، نواں کوٹ،رائیونڈ سٹی ،ریس کورس،ہربنس پورہ، بادامی باغ،لاری اڈہ ،سرور روڈ اور دیفنس سی سے موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔