Common frontend top

قومی خبریں


سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، سلامتی کمیٹی اعلامیہ میں سازش کا کوئی ذکر نہیں : فوجی ترجمان

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسلام آباد ، راولپنڈی(سپیشل رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں سازش کا لفظ شامل نہیں ، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، یہ سازش پہلے کبھی کامیاب ہوئی تھی اور نہ اب ہوگی، امریکہ نے فوجی نہیں اڈے مانگے ، اگر مانگتے تو فوج کا بھی وہی جواب ہوتا جو وزیراعظم کا تھا،آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع لیں گے نہ کبھی مارشل لا آئیگا، کردار کشی قبول نہیں،پارلیمنٹ،سپریم کورٹ، افواج جمہوریت کے محافظ ہیں،آرمی چیف رواں سال
مزید پڑھیے


ڈپٹی سپیکر نے 123 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر لئے، منحرف ارکان کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،خبر نگار،92 نیوز رپورٹ)قومی اسمبلی کے قائمقام سپیکر قاسم خان سوری نے تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے ۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہاہے کہ تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے منظور کر لئے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں ، جن اراکین کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر حیدر
مزید پڑھیے


ترجمان فوج کی تائید کرتے ، خط پرجوڈیشل کمیشن بنائیں سب واضح ہوجائیگا: پی ٹی آئی

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریسکانفرنس میں بھی سی باتیں واضح ہو گئی ہیں، ہر جماعت ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی اپنے مطابق تشریح کرے گی اور یہ ایک فطری بات ہے ، مناسب حل یہ ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے ۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ارکان مجرموں کو بیرونی سازش سے اقتدار دلانے کے خلاف ہیں۔ امریکی ایماء پر مقامی
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف کیساتھ آج سے بات چیت کا آغاز؛ سعودی عرب، چین سے بیل آئوٹ پیکیج کی امید: وزیراعظم

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی؍ این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کی شرائط بہت سخت ہیں، ہم مذاکرات کریں گے ،ایک آدھ دن میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، آئینی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے میٹنگز،بریفنگز لے رہے ہیں، خزانہ، توانائی اور پٹرولیم پر بریفنگ لی ، بہت گھمبیر صورتحال ہے ،نیب کے خوف سے سستی گیس نہیں خریدی گئی، آج بجلی کے کارخانے بند ہیں،سعودی عرب اور چین سے بیل آؤٹ پیکج ملنے کی امید ہے ،عمران نیازی کو جلسے
مزید پڑھیے


بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس میں ہوشربا انکشافات، وزیراعظم کوعمران حکومت کی نااہلی کی چارج شیٹ پیش

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی، 92 نیوز رپورٹ، این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت توانائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں اورتوانائی ڈویژن نے وزیراعظم کو بریفنگ میں سابقہ حکومت کی نااہلی کی چارج شیٹ پیش کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت توانائی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ پراجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی قلت نہیں بلکہ کارخانے ایندھن نہ ہونے اور فنی خرابیوں کے باعث بند پڑے ہیں، 18 بجلی گھروں کے بعض غیرفعال یونٹس فنی نقائص پر ایک سال سے بند ہیں جبکہ 7 پاور پلانٹس ایندھن کی عدم
مزید پڑھیے



وزیراعظم آزادکشمیر کا استعفیٰ منظور، سازش کی گئی، ڈیل کی خبریں بھی تھیں: قیوم نیازی

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسلام آباد،مظفر آباد (سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدر آزاد کشمیر کو بھجوا دیا۔ ادھر قائم مقام صدر آزادکشمیر نے عبدالقیوم نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نئے وزیراعظم کے انتخاب تک قائم مقام وزیراعظم کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی
مزید پڑھیے


پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل، ڈپٹی سپیکر،چیف سیکرٹری ، آئی جی آج ہائیکورٹ طلب

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور( نامہ نگارخصوصی، نیوزایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اختیارات بحال کرنے کیخلاف دائر انٹر کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو آج طلب کر لیا ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ق لیگ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی جانب سے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹر کورٹ اپیل پر سماعت کی ۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے لگ
مزید پڑھیے


تونسہ کو ضلع بنانا اعزاز ،عوام تیاری کریں،نئے الیکشن زیادہ دورنہیں:عثمان بزدار

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور،ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں بارتھی اورمانکا (فاضلہ) کے علاوہ تونسہ شریف کابھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سب سے پہلے کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے بارتھی پہنچے ، قبائلی عمائدین اورمقامی لوگوں نے ملاقاتیں کیں۔ بلوچی روایت کے مطابق حال احوال کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے الیکشن زیادہ دور نہیں،قوم انتخابات کی تیاری کرے ۔قوم کی خودداری پر کبھی حرف نہیں آنے دیں گے ۔ ہماری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔عوامی خدمت خلوص نیت سے کی،ضمیر مطمئن ہے ۔ تحریک انصاف
مزید پڑھیے


پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی2 سفارشات وزیر اعظم کو ارسال

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی دو سفارشات منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کردی ہیں جن میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے تیس پیسے جبکہ جی ایس ٹی اور لیوی کے ساتھ فی لیٹر قیمت میں 83 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر دو سفارشات تیار کی ہیں جس میں سے پہلی سفارش میں پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل
مزید پڑھیے


لاہور:حساس ادارے کے اعلیٰ افسر پر تشدد، سلمان رفیق، حافظ نعمان سمیت 6 گرفتار

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور(کر ائم رپو رٹر) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کو تشدد کا نشانہ بنا نے پر لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق ، حافظ نعمان اور ان کے 4 گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز ہو نے وا لے تشدد اور گاڑی توڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئیں جو پولیس نے حاصل کر لی ہے ، گارڈن ٹاؤن پولیس نے میجر حارث کے باپ چوہدری راشد محمود کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزمان وحشیانہ طریقے سے حساس
مزید پڑھیے








اہم خبریں