Common frontend top

قومی خبریں


حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ منتخب ، پنجاب اسمبلی میدان جنگ، پولیس آپریشن؛ڈپٹی سپیکر پر تشدد، پرویزالٰہی بھی زخمی

اتوار 17 اپریل 2022ء

لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،کر ائم رپو رٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ۔پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور خواتین ارکان اسمبلی کے سپیکرڈائس پرقبضے کے باعث ڈپٹی سپیکرنے سپیکرگیلری سے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی کی کارروائی چلائی اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل کرایا، تحریک انصاف اور ق لیگ نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔ووٹنگ کے بعد ڈپٹی سپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے
مزید پڑھیے


عوام باہر نکلیں، فوری الیکشن مانگیں،عدلیہ سے دست بستہ سوال! لوٹوں پر ایکشن نہیں لینا چاہئے تھا؟عمران خان

اتوار 17 اپریل 2022ء

کراچی،اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، 4 ماہ پہلے امریکی سفارتکاروں نے ہمارے لوگوں سے ملنا شروع کر دیا تھا، دھمکی دی گئی تھی کہ اگر عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا، اس سے شرمناک بات کوئی نہیں ہوسکتی، ہم دوستی چاہتے ہیں، غلامی نہیں کرسکتے ۔ کراچی جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی والوں کا دل سے شکریہ
مزید پڑھیے


پرویز اشرف نے سپیکر کاحلف اٹھالیا ، پی ٹی آئی کے استعفے ڈی سیل، پیش کر نیکا حکم، قاسم سوری ووٹنگ سے قبل ہی مستعفی

اتوار 17 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ،انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ڈی سیل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوا،ایاز صادق نے ایجنڈے میں آئٹم نمبر 5 پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سپیکر کے لیے صرف راجہ پرویز اشرف واحد
مزید پڑھیے


رمضان المبارک میں پٹرول مہنگا نہیں کریں گے : وزیراعظم،شہزادہ محمد کا فون

اتوار 17 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں،ایسی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، ملک میں گیس نہیں ،ہم تیل کے معاملات بھی دیکھ رہے ہیں، یہ قطر سے گیس کے معاملہ پر کیڑے نکالتے رہے ،وہ معاہدہ نہ ہوتا تو پتہ نہیں ہماری حالت کیا ہوتی۔ شہباز شریف نے ایک صحافی کے سوال پر کہا توشہ خانہ کیس میں
مزید پڑھیے


بلقیس ایدھی آہوں، سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

اتوار 17 اپریل 2022ء

کراچی ، اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،این این آئی) انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر دینی والی ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بلقیس ایدھی کو آہوں اور سسکیوں کے دوران کراچی کے میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نمازجنازہ بعد نماز ظہر ایم اے جناح روڈ پر نیومیمن مسجد کے سامنے ادا کی گئی ۔نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورصوبائی وزرا ، آئی جی سندھ مشتاق مہر ، رینجرز کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنمازجنازہ میں شریک ہوئی۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد پولیس کے دستے نے بلقیس ایدھی کی میت کو
مزید پڑھیے



چینی برآمد پر پابندی: 15 روز میں مہنگائی ختم کریں :شہبازشریف

هفته 16 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی؍ 92نیوزرپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمت کم رکھنے کے لئے اس کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کئے گئے ۔ وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی جو کہ پورا سال نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق چینی کی وافر مقدار کے ساتھ اضافی ذخیرہ بھی موجود ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے کئے گئے فیصلے کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ذرائع کے مطابق مہنگائی کے
مزید پڑھیے


شمالی وزیر ستان: قافلے پر حملہ، 7 فوجی شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک :افغان فورسز کی گولہ باری پر ناظم الامور سے احتجاج

هفته 16 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پرحملہ کردیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرکے 4 دہشت گرد وں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔فائرنگ کے تبادلہ میں 7 جوان شہید بھی ہوگئے ۔ شہدا میں 36 سالہ حوالدارطارق یوسف، 34 سالہ سپاہی سلیمان، 26 سالہ سپاہی جنیدعلی، 27 سالہ سپاہی اعجازحسین، 25 سالہ وقاراحمد، 24 سالہ جوادامیر، 23سالہ سپاہی ارشدعلی شامل ہیں۔حوالدار طارق یوسف کا تعلق فیصل آباد،سپاہی سلیمان وقاص کا تعلق لیہ ،سپاہی جنید علی کا تعلق بھی لیہ،سپاہی اعجاز حسین خیر پور،سپاہی
مزید پڑھیے


وزیراعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز ؟ فیصلہ آج : دوست مزاری اجلاس کی صدارت کرسکتے :ہائیکورٹ

هفته 16 اپریل 2022ء

لاہور(وقائع نگار ،سٹاف رپورٹر ،کر ائم رپو رٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج پنجاب اسمبلی میں ہو گی، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی و دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ووٹنگ کے عمل کے دوران پنجاب اسمبلی عمارت کے اطراف میں بھاری تعداد میں نفری تعینات رکھی جائے گی ، پولیس کیساتھ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی پر
مزید پڑھیے


نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں: انا للھ و انا الیہ راجعون

هفته 16 اپریل 2022ء

کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور (سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر، 92نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور نامور سماجی شخصیت بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 74 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں، وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔رمضان المبارک سے دو دن قبل بلقیس ایدھی کو دول کا دورہ پڑا تھا۔طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب اور دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔پاکستان کی سب سے بڑی سماجی تنظیم کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے
مزید پڑھیے


کوئی باضمیر رکن پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے کا سوچ نہیں سکتا :عثمان بزدار

هفته 16 اپریل 2022ء

لاہور(وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورنامزد امیدواروزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت تحریک انصاف اور(ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔تحریک انصاف اور(ق) لیگ کے سابق وزرا،خواتین ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔ارکان پنجاب اسمبلی و سابق وزرانے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور چودھری پرویز الہی کی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کوئی باضمیر ایم پی اے پارٹی منشور کیخلاف ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، نامزد
مزید پڑھیے








اہم خبریں