لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ ایک پوزیشن لی ہے ،جس فیصلے پر انہیں مایوسی ہوئی ، یہ فیصلہ کسی لا گریجوایٹ کا لکھا ہوا نہیں لگتا۔چینل92نیوز کے پروگرا م’’کراس ٹاک‘‘میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہہوسکتا ہے کہ فیصلے میں تفصیل سے بات آئی ہو،ان کو کوئی وجہ بتانی چاہئے تھی کہ آپ 69کا بیرئیر کیوں کراس کررہے ہیں۔پھر وہ باقاعدہ ہدایات دے رہے ہیں کہ سپیکر یہ کریگا۔یعنی آئندہ سے اسمبلی کا اجلاس بلانا ہو گا تو پھر آپ چیف جسٹس کو درخواست دینگے ۔14دفعہ سپریم کور ٹ پارلیمنٹ کے معاملے میں آئی ہے ۔سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بھی ان 14فیصلوں کی طرح ہمیشہ متنازعہ رہیگا۔ن لیگ کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ آج حکومت کی طرف سے مجھے کسی سرپرائز کی امید نہیں ، پہلے ہی قانون کی دھجیاں اڑاچکی اورلوٹے ، لوٹے کی رٹ لگا رکھی ۔اگر یہ استعفے دینگے تو انکے اور پچیس ممبر ٹوٹ کر اپوزیشن کیساتھ آجائینگے ۔تحریک انصاف کے رہنما امجد علی خان نیازی نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ۔ اگر پارلیمنٹ کے ا ختیارات سپریم کورٹ استعمال کرنا شروع کردے تو پھر یہ نظام نہیں چل سکتا۔ہم اب اپنے کارڈ ز ایک ، ایک کرکے میز پر رکھیں گے ،یہ ہمارے ہر سرپرائز پر پریشان ہونگے ۔ق لیگ کی رہنما ثمینہ خاور حیات نے کہا کہکاش سپریم کورٹ لوٹا کریسی پر بھی کوئی ایکشن لیتی،جو منڈیاں سندھ ہائوس اور لاہور کے ہوٹلز میں لگی ہوئی ہیں کاش اس پر بھی کوئی آرڈر دیتی۔اتوار کے د ن جو عدالت لگائی گئی کاش اس میں دوسرے فیصلے بھی کرتے تاکہ لوٹے بھی قابو میں آتے ۔ پنجاب میں ڈپٹی سپیکر لوٹا بن گیا۔ہمارے پا س اکثریت ، اسے پنجاب اسمبلی میں شو کرینگے ۔ 16اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔