Common frontend top

مجاہد بریلوی


کون استعمال ہوا؟


یہ لیجیئے۔۔۔پہلی بار نہیں۔ دوسری بار بھی پاکستان کے سب سے معتبر انگریزی اخبار کا نمائندہ۔۔۔سیاسی زبان میں "استعمال" ہوا یا کیا گیا۔۔۔ کس نے اور کیوں؟ ایک نہیں درجنوں سوال ہیں۔۔۔ مشہور یا بدنامِ زمانہ ڈان لیکس "ون" اور پھر" ٹو" سے پہلے ذرا ماضی میں جانا چاہتا ہوں جس میں ہمارے دوست سینیٹر مشاہد حسین سید بھی اس طرح استعمال ہوئے یا کئے گئے تھے۔۔۔ پہلے بھی لکھتا رہا ہوں کہ عوام تو چھوڑیں ہمارے سیاستدانوں ، دانشوروں، اور خود میڈیاکی یادداشت بہت غریب ہوتی ہے۔ سال تو چھوڑیں۔۔۔۔مہینہ نہیں گزرتا۔۔۔ "رات کے ساتھ بڑی بڑی بات"
بدھ 23 مئی 2018ء مزید پڑھیے

ایئر مارشل (ر) اصغر خان کیس… 2

پیر 14 مئی 2018ء
مجاہد بریلوی
یقین سے کہا جا سکتا ہے۔۔۔اوریہ بھی بڑے کھلے دل سے کہ پاکستانی عوام کی یادداشت بہت کمزور ہے۔ اور پھر سیاست پر ہی کیا موقوف ہے۔ زندگی بھر کی تیز رفتاری میں اپنے قریبی احباب اور رشتہ دار کی چالیسواں ، برسی کیا۔قل‘ سوئم بھی یاد نہیں رہتا۔ پاکستان کی سویلین،ملٹری نوکر شاہی، سویلین فوجی حکمرانوں،برسہابرس سے اپنے اپنے علاقوں سے منتخب ہونے والے اراکین کو دیکھ لیں۔۔۔ اس بدقسمت پر کیا کیا مظالم نہ ڈھائے گئے۔۔۔ مگران کی آل اولاد اور جانشین۔۔۔ نئی نقاب اور نعروں کے ساتھ ایک بارپھر اپنی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر
مزید پڑھیے


ایئر مارشل (ر) اصغر خان کیس

هفته 12 مئی 2018ء
مجاہد بریلوی
ایئرمارشل (ر) اصغر خان کی زندگی کی فائل بند ہونے کے پانچ ماہ بعد ایک بار پھر ان کامشہور زمانہ کیس کھل گیاہے۔ ایئر مارشل اصغر خان کے 28 سال پرانے کیس کے بارے میں میں اتنا کچھ کہا اور لکھا گیا ہے کہ جسے قلمبند کرنے کے لئے ایک دفتر درکار ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریٹائرڈ ایئر مارشل اصغر خان نے سیاسی طور پر اپنے بد ترین دشمن ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے خلاف 1990ء کے انتخابات میں ہونے والی سازش کے خلاف سپریم کورٹ میں یہ کیس دائر
مزید پڑھیے


شریفوں کے لاہور میں

منگل 08 مئی 2018ء
مجاہد بریلوی

لاہور سے حکومتِ پنجاب کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے بڑے شستہ لہجے میں دعوت ملی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دوپہر کاکھانا کراچی کے نمائندہ صحافیوں کیلئے رکھا ہے۔ آپ کوبھی آنا ہے۔ پہلے سوچا سوال کروں کہ صرف کراچی کے صحافیوں کوکیوں بلایا گیا ہے۔ مقامی اور دیگر صوبوں کے صحافیوں کیساتھ کیوں نہیں بلایا۔ مگرایک تو خیال آیاکہ اتنی محبت سے کھانے پر بلایا جارہا ہے۔ اوریقینا اس کا مقصد یہ ہوگاکہ کراچی والے ذرا اپنے شہر کراچی سے لاہور کا تقابل کرسکیں۔ اور اس محبتانہ بلاوے پر بھی عادت کے مطابق سوال پر سوال…کراچی سے گرمی کھاتے
مزید پڑھیے


رخصتی -آخری قسط

بدھ 02 مئی 2018ء
مجاہد بریلوی

پاکستان کی 70 سالہ سیاسی تاریخ میں حکمرانوں کی رخصتی کی تاریخ کے ’’بھڑوں کے چھتے‘‘ میں ہاتھ تو ڈال دیا ہے مگر اب سمیٹا نہیں جارہا کہ یہ موضوع ہی ایسا ہے۔۔سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بات شروع ہوئی تھی۔ سابق گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین اور محترم غلام محمد کے بعد آنے والے صدر اسکندر مرزا اور پھر جنرل محمد ایوب خان جیسے رعب و دبدبے کے ہمالیہ کی ایوان صدر سے جس بے کسی و بے بسی کے عالم میں رخصتی ہوئی اور پھر اس سے بڑھ کر
مزید پڑھیے



نواز شریف شکر اور عمران خان فکر کریں

بدھ 02 مئی 2018ء
آصف محمود

مسلم لیگ ن کا دور اقتدار ختم ہونے کو ہے۔کیا آج ہم میںسے کسی کو یاد ہے اس جماعت نے گذشتہ انتخابات میں ہمارے ساتھ کون کون سے وعدے کیے تھے اور کیا ہم نے جاننے کی کوشش کی کہ ان وعدوں میں سے کتنے تھے جو پورے ہو سکے؟ مسلم لیگ نے میاں نواز شریف صاحب کے دستخطوں سے 2013 ء میں جو انتخابی منشور پیش کیا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ ہماری اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہو گی۔حقیقت یہ ہے کہ آج معیشت کا ستیا ناس ہو چکا ہے اور ان کا چہیتا وزیر خزانہ
مزید پڑھیے


رخصتی… 3

اتوار 29 اپریل 2018ء
مجاہد بریلوی

گزشتہ کالم میں پاکستان کے پہلے مارشل لاء پر ہی پہنچ پایا تھا جو بظاہر تو 8 اکتوبر 1958 ء کو لگا تھا… مگر اْس کی تکمیل 26 اکتوبر کو ہوئی جب فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان نے محض 20 دن بعد افواج پاکستان کے سربراہ اور صدر اسکندر مرزا کو رات کے آخری پہر میں خاموشی سے پہلے مرحلے میں کوئٹہ اور پھر لندن رخصت کیا۔ تو سات سال تک ملک خداداد پاکستان کے بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والے اسکندر مرزا کے ساتھ ان کی ایرانی نژاد بیوی کے علاوہ کوئی دوسرا سہارا دینے والا نہ تھا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں